صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 09 SEP 2022 6:00PM by PIB Delhi

 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ کرسٹالینا جارجیوا نے آج (9 ستمبر 2022) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں محترمہ جارجیوا کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کووڈ وبا کے تیسرے سال سے گزر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے کثیر جہتی اداروں کی طرف سے کم آمدنی والے بہت سے ممالک کو اہم امداد فراہم کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام دنیا میں اعلیٰ مقام پر ہے۔ ہمارے ملک میں اسٹارٹ اپس کی کامیابی، خاص طور پر یونیکورنز کی بڑھتی ہوئی تعداد، ہماری صنعتی ترقی کی روشن مثال ہے۔ اس سے بھی زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے ملک کی ترقی مزید شمولیت پر مبنی ہوتی جا رہی ہے اور علاقائی تفاوت بھی کم ہو رہا ہے۔ آج کے ہندوستان کا بنیادی منتر ہمدردی ہے – دبے کچلے لوگوں کے لیے ہمدردی – ضرورت مندوں کے لیے ہمدردی – پسماندہ لوگوں کے لیے ہمدردی۔

سال 2023 میں ہندوستان میں ہونے والی جی- 20 چوٹی کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ جی- 20 میں کثیر جہتی تعاون، تنوع کو ذہن میں رکھتے ہوئے شمولیت اور لچک کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی صدارت کے دوران، جی – 20 فورم سب کے لیے ایک پرامن، پائیدار اور خوشحال دنیا کی تعمیر کی سمت میں کثیرالجہتی اور عالمی نظم و نسق کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں کرنے کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.11000

 


(Release ID: 1858122) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi