بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

سی او ای کے، 11ستمبر 2022 کو این آئی ایف ٹی، گاندھی نگر میں، ایک نمائش اور فیشن شو ‘آہیلی کھادی‘ کا اہتمام کرے گا

Posted On: 09 SEP 2022 2:59PM by PIB Delhi

فیشن کےلئے کھادی

قوم کےلئےکھادی

تبدیلی کے لیے کھادی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہم کال، کھادی کےلئے مہارت کے مرکز(سی او ای کے) کےلئے،کھادی کو ایک فیشن کے کپڑے کے طور پر پوزیشن دینے کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ کھادی کو سب کے لیے، خاص طور پر ہمارے معاشرے کی روشنی یعنی نوجوانوں کے لیے، فروغ دیا جاناچاہئے۔

نوجوان سامعین اور عالمی مارکیٹ تک پہنچنے کے ارادے کے ساتھ، انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کی وزارت نے کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کو فیشن ٹیکنالوجی کے قومی ادارے کےساتھ مل کر، کھادی کےلئے مہارت کے مرکز(سی او ای کے) کا تصور کیا تھا۔ مرکز کے طور پر دہلی میں ایک مرکز ہب کے طور پراور بنگلورو، گاندھی نگر، کولکتہ اور شیلانگ میں اڈے کے ماڈل کے طور پر قیام کیا گیا ہے۔

سی او ای کے، اتوار، 11 ستمبر 2022 کو شام 06 بجے تانا ریری آڈیٹوریم، این آئی ایف ٹی، گاندھی نگر میں’اہیلی کھادی‘ نامی ایک نمائش اور ایک فیشن شو پیش کر رہا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیرمین جناب منوج گوئل، اس شو کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس شو میں کے وی آئی سی کے عہدیداران، اکیڈمیہ، ڈیزائنرز، صنعت کے اراکین اور طلباء شرکت کریں گے۔

اہیلی یعنی خالص کا آغاز، سی او ای کے کی حقیقی کھادی فراہم کرنے کی جستجو سے ہوا ہے، جو کھادی اداروں سے براہ راست حاصل کیا جاتا ہے تاکہ اسےتمام نسل کے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا جا سکے۔ سی او ای کے، کے ڈیزائنرز نے ملبوسات اور ساڑھیوں کے چھ الگ الگ مجموعے ڈیزائن کیے ہیں جن میں نسلی، فیوژن، ویسٹرن اور کیزول لک شامل ہیں۔ ہینڈ ایمبرائیڈری، سلائی ڈیٹیلنگ اور ہینڈ بلاک پرنٹنگ کا استعمال شاندار کھادی کی قدر میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔

گھریلو لینن کے مجموعوں کو مختلف وزن اور دھاگوں کے کھادی کپڑوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی دستکاریوں کو ایک بین الاقوامی شکل کے ساتھ ہم آہنگ گیا ہے تاکہ کھادی کو عالمی درجہ کا بنایا جااسکے۔ ان مصنوعات میں کشن کور، رنرز اور ٹیبل لینن شامل ہیں۔

سی او ای کے، کا مقصد کھادی کو متعلقہ، اعلیٰ ڈیزائن کی سطح پر فروغ دینا اور تیار کرنا ہے۔ یہ گھریلو اور ملبوسات کے شعبے میں، غیر بایوڈیگریڈیبل غیر پائیدار مصنوعات کو تبدیل کرنے کے لیے، ماحولیاتی طور پر پائیدار کپڑے کے طور پر کھادی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے۔

*****

U.No.10090

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1858121) Visitor Counter : 98