وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ’’غیر قانونی قرضہ کے ایپس‘‘ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی
اس طرح کے غیر قانونی قرضہ کے ایپس کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے، متعدد اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے
Posted On:
09 SEP 2022 2:18PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں باقاعدہ بین کاری کے چینلوں سےباہرکے ’’غیر قانونی قرضہ کے ایپس‘‘ سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزارت خزانہ کےسیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور؛ سیکرٹری،محصولات اور کارپوریٹ امور (اضافی چارج)؛ سیکرٹری، مالیاتی خدمات؛ الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے سیکرٹری، ؛ آر بی آئی کے نائب گورنراور آر بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
وزیر خزانہ نے غیر قانونی لون ایپس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جو خاص طور پر کمزور اور کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کو بہت زیادہ شرح سود اور پروسیسنگ/چھپے ہوئے چارجز، اور بلیک میلنگ، مجرمانہ دھمکی وغیرہ پر مشتمل وصولی کے طریقوں پر قرضوں/مائیکرو کریڈٹس کی پیشکش کرتے ہیں۔ سیتا رمن نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، ڈیٹا /پرائیویسی کی خلاف ورزی ، اور غیر منظم رقوم جمع کرنے والوں، شیل کمپنیوں، ناکارہ این بی ایف سیز وغیرہ کے غلط استعمال کے امکان کو بھی اس طرح کے اعمال کو انجام دینے کے لیے واضح کیا۔
اس معاملے کے قانونی طریقہ کار اور تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کرنےکے بعد اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ:
· آر بی آئی تمام قانونی ایپس کی ایک ’’وائٹ لسٹ‘‘ تیار کرے گا اور ایم ای آئی ٹی وائی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایپ اسٹورز پر صرف ان ’’وائٹ لسٹ‘‘ ایپس کی میزبانی کی جائے۔
· آر بی آئی ان ’میول/کرائے پر دیے گئے‘ اکاؤنٹس کی نگرانی کرے گا جو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں اور ان کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے، غیر فعال این بی ایف سیز کا جائزہ لےگا/منسوخ کرنے کے لیےکاروائی کرے گا۔
· آر بی آئی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ادائیگی جمع کرنے والوں کا اندراج ایک مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے اور اس کے بعد کسی غیر اندراج شدہ ادائیگی جمع کرنے والے کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
· ایم سی اے، فرضی کمپنیوں کی نشاندہی کرے گا اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ان کا اندراج ختم کرے گا۔
· صارفین، بینک ملازمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر شراکت داروں کے لیے، سائبر آگاہی میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
· تمام وزارتیں/ ایجنسیاں ایسے غیر قانونی قرضہ کے ایپس کےکاروائیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔
وزارت خزانہ تعمیل کے لیے، مستقل بنیادوں پر قابل عمل نکات کی نگرانی کرے گی۔
*****
U.No.10089
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1858118)
Visitor Counter : 215