عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر کے ڈی ڈی سی کے چیئرپرسنز، نائب چیئرپرسنز اور اراکین کے ساتھ ظہرانے پر ایک میٹنگ کی
تقریباً 50 ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین، چیئرپرسنز اور نائب چیئرپرسنز نے ، مقامی ذاتی حکومت کا مطالعہ کرنے کے لیے اپنا پانچ دن کا پونے اور ممبئی کا جستجو دورہ مکمل کرنے کے بعد ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے نومبر 2020 میں ، سات دہائیوں میں پنچایت انتخابات اور اوّلین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کو انتخابات کے کامیاب انعقاد کو یقینی بناکر، جموں وکشمیر کو، حقیقی ’ذاتی حکمرانی‘دی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
08 SEP 2022 5:56PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ظہرانے پر جموں وکشمیر کے ڈی ڈی سی کے چیئرپرسنز اور نائب چیئرپرسنز نیز اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
تقریباً 50 ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین، چیئرپرسنز اور نائب چیئرپرسنز نے ، مقامی ذاتی حکومت کا مطالعہ کرنے کے لیے اپنا پانچ دن کا پونے اور ممبئی کا جستجو دورہ مکمل کرنے کے بعد ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وزیر موصوف نے پوری توجہ کے ساتھ ان کے تربیتی تجربات سنے اور کہا کہ ریاست مہاراشٹر، ملک میں مقامی ذاتی حکمرانی کے انتہائی کامیاب اور قدیم ترین ڈھانچوں میں سے ایک ہے۔
بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی ہی ہیں جنھوں نے نومبر 2020 میں ، سات دہائیوں میں پنچایت انتخابات اور اوّلین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کو انتخابات کے کامیاب انعقاد کو یقینی بناکر، جموں وکشمیر کو، حقیقی ’ذاتی حکمرانی‘دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ’’ذاتی حکمرانی‘‘ کے نعروں کے باعث جانا جاتا تھا لیکن حقیقی ذاتی حکمرانی صرف اب ہوئی ہے اور اِسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈی ڈی سی کے تربیتی پروگرام دلّی میں مسلسل منعقد کئے جارہے ہیں اور جستجو کے دورے ان لوگوں کو مختلف ریاستوں میں پی آر آئی اداروں اور کمیٹیوں کے کام کاج سے معروف کرانے کے لیے منعقد کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں پبلک انتظامیہ کے ہندوستانی ادارے نے، دلّی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون میں اسی طرح کا ایک پروگرام منعقد کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے اور ان کی حکمرانی کے گذشتہ آٹھ برسوں کی انتہائی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ انھوں نے جموں وکشمیر کو نہ صرف بہت سے اہم قومی سطح کے پروجیکٹ دیئے ہیں بلکہ ذاتی مداخلت کے ذریعے انھوں نے اس طرح کے بہت سے پروجیکٹ کا احیاء بھی کیا ہے جو مختلف وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار تھے۔
ڈی ڈی سی کے چیئرمین بھارت بھوشن، ادھم پور کے ڈی ڈی سی کے چیئرمین لال چند، ڈوڈا کے ڈی ڈی سی کے چیئرمین دھنیتر سنگھ، رائیسی کے ڈی ڈی سی کے چیئرمین سرو سنگھ ناگ، ڈی ڈی سی کے ایڈوکیٹ امت شرما، ادھم پور کی نائب چیئرپرسن جوہی منہاس، کرن سنگھ آرتی، ڈی ڈی سی کے اراکین منوہر لال، سندیپ منہاس، کیول کرشنا، بلوان سنگھ، رومیش چندر، راکیش بودھی، سبھاش بھگت، سورج سنگھ ان لوگوں میں شامل ہیں ، جنھوں نے اس ظہرانہ میٹنگ میں شرکت کی۔
*****
U.No.10057
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1857950)
Visitor Counter : 101