سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نےکرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج بومئی کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 08 SEP 2022 2:43PM by PIB Delhi

بنگلورو میں ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر   جناب نتن گڈکری نے آج کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسواراج بومئی کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے پروفیشنلز ایجنسیوں کے مجوزہ   خیالات پر غور و خوض کیا۔

جناب نتن گڈکری نے ریاستی حکام کو ہدایت دی کہ وہ این ایچ اے آئی سے متعلق مطالبات/کاموں کے بارے میں  تجاویز جمع کرائیں اور انہوں نے ریاست کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کا مکمل س یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KFA9.jpg

 

وزیر موصوف  نے ٹریفک کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے بس پورٹس، انٹر موڈل اسٹیشنز اور پارکنگ پلازہ تیار کرنے کے امتبادل کاپتہ لگانے   کا  بھی مشورہ دیا۔

وزیر مملکت  جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر جناب بی سری رامولو، ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے وزیر جناب سی سی۔ پاٹل، ریاستی ارکان پارلیمنٹ پی سی۔ موہن اور تیجسوی سوریہ اور مرکزی اور ریاستی افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2022۔09۔08)

U-10048

                            


(Release ID: 1857808) Visitor Counter : 129
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada