زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جناب نریندر سنگھ تومر کل زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ ایوارڈ پیش کریں گے


اے آئی ایف اسکیم میں مختلف بینکوں، ریاستوں اور مختلف شعبوں کے عہدیداروں کے تعاون کو یاد کرنے کے لیے ایوارڈز دیے جائیں گے


تقریباً 17,500 کروڑ روپے کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ مختلف قرض دینے والے اداروں کے ذریعہ 13,700 درخواست دہندگان کو 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے اےآئی ایف قرضوں کی منظوری دی گئی

Posted On: 29 JUL 2022 7:28PM by PIB Delhi

زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف ) دو سال قبل ایک مرکزی حکومت کی اسکیم کے طور پر آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت شروع کیا گیا تھا، جو فصل کے بعد کے انتظام کے بنیادی ڈھانچے اور زرعی وسائل کی تخلیق میں سرمایہ کاری کے لیے درمیانی سے طویل مدتی کریڈٹ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس  سہولت کے طورپر 2 کروڑ روپے تک 3 فیصد سود اور سی جی ٹی ایم ایس سی فیس ادا کرکے کریڈٹ گارنٹی کے ذریعے حکومت سے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے۔ اس نے زرعی ماحولیاتی نظام کے اسٹیک ہولڈرز - کسانوں، زرعی صنعت کاروں،ایف پی اوز ، ایس ایچ جی، جے ایل جی، پی اے سی ایس، اے پی ایم سیز، اسٹارٹ اپس، مرکزی، مارکیٹنگ کوآپریٹو سوسائٹیز، ریاستی ایجنسیوں وغیرہ کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔

اب تک، ایگری انفرا فنڈ، www.agriinfra.dac.gov.in کے مربوط پورٹل پر موصول ہونے والی 23 ہزار سے زیادہ درخواستوں میں سے، 13 ہزار 700 درخواست دہندگان کو تقریباً 10 ہزار 131 کروڑ روپے کے اے آئی ایف قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔ مختلف قرض دینے والے اداروں کے ذریعہ اس کی مشترکہ سرمایہ کاری تقریباً 17,500 کروڑ روپے ہے۔ منظور شدہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے گوداموں، جانچ پرکھ رکھنے والی یونٹس، بنیادی پروسیسنگ یونٹس، کسٹم بھرتی کے مراکز، چھانٹنے اور درجہ بندی کرنے والے یونٹس، کولڈ سٹوریج اور کولڈ چین پروجیکٹس، حیاتیاتی محرکاتی پیداواری سہولیات، سیڈ پروسیسنگ یونٹس وغیرہ کا احاطہ کرتے ہیں جو ملک میں زرعی صورتحال کی تبدیلی پر بڑا اثر ڈالیں گے۔

اس اسکیم کے نفاذ میں کام کرنے والے بینکوں اور  ریاستی حکومتوں کی عزت افزائی کے لیے کل نئی دہلی میں ایک ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری تقریب کی رونق کو بڑھائیں گے۔ دیگر معززین کے علاوہ ایم او اے اور ایف ڈبلیو میں سکریٹری جناب منوج آہوجا، ایڈیشنل سکریٹری  جناب ابھی لکش لکھی، وزارت کے سینئر عہدیدار اور مختلف ریاستوں کے سرکاری عہدیدارن، بینکوں کے اعلی ایگزیکٹیو اورسینئر عہدیدار، این اے بی اے آرڈی ،این اے بی سی اواین ایس (این اے بی اے آر ڈی کنسلٹینسی سروسز)، اسکیم کے  استفادہ کنندگان اور مختلف تنظیموں کے کئی دیگر معززین شرکت کریں گے۔

وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سیموئل پروین کمار نے بتایا کہ اس تقریب کا انعقاد مختلف بینکوں، ریاستوں اور مختلف شعبوں کے افسران کی قابل ستائش کوششوں اور تعاون کی عزت افزائی اور اس اسکیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10040



(Release ID: 1857768) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Bengali