اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی نے ہر گھرترنگامہم میں شرکت کی

Posted On: 01 AUG 2022 6:08PM by PIB Delhi

خام لوہے کا ہندوستان کاسب سےبڑا پیدا کرنے والا ادارہ این ایم ڈی سی نے ہندوستانی حکومت کے آزادی کا امرت مہوتسو پہل کے مطابق ہر گھر ترنگامہم کاآغاز کیا۔ کان کنی کی بڑی کمپنی نے گلوان وادی میں مہاویر چکرایوارڈ یافتہ کرنل بی سنتوش بابوکو ملک کے لئے ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش  کرکے انہیں یاد کیا۔ این ایم ڈی سی نےاس موقع پر  گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے کرنل بی سنتوش بابو کے والدین محترمہ منجولا اورجناب بکومالااوپیندر کو مدعو کیا تھا ۔

 

 

ہرگھر ترنگا کی نگرانی میں گیسٹ ا ٓف آنر نے این ایم ڈی سی کی سی ایم ڈی محترمہ سمت دیو کو قومی پرچم سپرد کیا اور  انہیں قومی پرچم پیش کرکے اسی جذبہ کامظاہرہ کیا۔ محترمہ سمت دیو نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر (مالیات)  جناب امتوا مکھرجی اور سی وی او جناب ڈی وشوناتھ (آئی آر ایس ایس )کے ہمراہ کمپنی کے سینئر افسروں کو قومی پرچم سپرد کیا اور 13 سے 15 اگست 2022 کے دوران اپنے اپنے گھروں میں  ترنگا پرچمل لہرانے کے لئے ہرا یک کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنے خطاب میں محترمہ منجولا نے اپنے بیٹے کی بہادر  ی اور شجاعت کی داستانیں مشترک کیں اور کہاکہ  میں نے اس ملک کی عظیم خدمات کے لئے  اپنے بیٹے کو تیار کیا۔ اپنی ملازمت کے دوران جب میں نے اس کے اوراپنے کنبے کے لئے تشویش کااظہار کیا تو بابو ہمیشہ  یہ کہتا تھا کہ پہلے ملک۔  اسی طرح بی سنتوش بابو کے والد  جناب وکو مالااوپیندر نے کہا کہ  میرا بیٹا ایک غیر معمولی افسر تھا ، اسے اعزازملک کی خاطر جان دینے کے اس جذبہ کی وجہ سے حاصل ہواہے اوراس کے جذبے کو ملک کے نوجوانوں تک لے جانے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر محترمہ سمت دیو نے کہا کہ این ایم ڈی سی کے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ امر جوان کرنل بی سنتوش کے کنبے کے ساتھ ہر گھر ترنگامنایا جائے ۔انہوں نے ہمارے ترنگا کی خاطر اپنی قربانی دی، ہمارا قومی پرچم کھنج بھون پر ہر روز لہراتا ہے۔کان کنی کے لیے این  ایم ڈی سی کی آہنی اور مضبوط کوشش زعفران سے متاثر ہوتی ہے، عوام کے لیے دہائیوں پر محیط ہماری سرمایہ کاری سفید رنگ سے تحریک رہتی ہے، اور قوم کی تعمیر کے لیے ہماراعزم سبز رنگ سے لیا جاتا ہے۔ میں این ایم ڈی سی خاندان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ہمارے گھروں پر ترنگا لہرانے میں دل و جان سے حصہ لیں۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.10039



(Release ID: 1857748) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi