شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور سی ای اوزکانفرنس سے خطاب کیا
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، سیاحت اورثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج بنگلہ دیش کی وزیراعظم عزت مآب شیخ حسینہ سے ملاقات کی
جناب کشن ریڈی نے بنگلہ دیش اور شمال مشرقی خطے کے درمیان اشتراک بڑھانے کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا، انہوں نے بنگلہ دیش اور شمال مشرقی خطے کے درمیان سرحدی تجارت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے حمایت کی درخواست بھی کی
وزیر موصوف نے بنگلہ دیش اور شمال مشرقی خطے کے درمیان کثیر ماڈل رابطے کی مزیدترقی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا
جناب کشن ریڈی نے وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ اور دونوں ملکوں کے تجارتی قائدین کی موجودگی میں ایک سی ای اوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا
وزیر موصوف نے تجارتی برادری سے شمال مشرقی خطے کے بے پناہ تجارتی امکانات کو دریافت کرنے کی اپیل کی اور حکومت ہند کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی
جناب ریڈی نے فرصت کے وقت کی سیاحت&
Posted On:
07 SEP 2022 9:39PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج بنگلہ دیش کی وزیر اعظم عزت مآب شیخ حسینہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے بنگلہ دیش اور ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے درمیان اشتراک کو بڑھانے کے مختلف امکانات کو ان کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ شمال مشرقی خطے کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات دونوں ملکوں کے لئے خوشحالی اور مواقع پیدا کریں گے۔ وزیرموصوف نے مختلف اقدامات جیسے کہ سرحدی ہاٹوں کے قیام اور تقویت ، مربوط چیک پوائنٹس اور لینڈکسٹم اسٹیشنز کے ذریعہ سرحدی تجارت کو بڑھانے کی ضرورت پر عزت مآب شیخ حسینہ کی توجہ مبذو ل کرائی ۔
جناب کشن ریڈی نے بنگلہ دیش اور شمال مشرقی ریاستوں کے درمیان کثیر جہتی ماڈل رابطے کے لئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ یہ مختلف شعبوںمیں اشتراک اورباہمی ترقی اور خوشحالی کے لئے راہیں ہموار کرے گا۔موصوف نے ان کے سامنے اشتراک کے مختلف میدان جیسے کہ توانائی ،زراعت ،ٹورزم وغیرہ کو پیش کیا اوردرخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں مزید غٰوروخوض کریں ۔
بعد میں جناب کشن ریڈی نے عزت مآب وزیر اعظم شیخ حسینہ اوردونوں ملکوں کے تجارتی لیڈران کی موجودگی میں ایک سی ای اوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
انہو ں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کی شمال مشرقی خطے کی ترقی پر بے مثال توجہ سے ایک ساز گار سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور رابطے ہمارے کثیر جہتی ترقی کے لئے لازمی ہیں۔جناب ریڈی نے فرصت کی وقت کی سیاحت ،طبی سیاحت ، تعلیم اورثقافتی تبادلوں کے زبردست امکانات پر بھی گفتگو کی جو بنگلہ دیش اور شمال مشرقی ریاستو ں کےدرمیان تعلقات کو مزیدمستحکم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تجارتی لیڈران پر زور دیا کہ وہ شمال مشرقی خطے میں مختلف شعبوںمیں غیر استعمال شدہ صلاحیت کودریافت کریں ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں اور تجارتی لیڈران کو دعوت دی اور حکومت کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیرموصوف نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہند- بنگلہ دیش تعلقات ، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندرمودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم عزت مآب شیخ حسینہ کی بالغ نظر قیادت کے تحت ایک زریں باب میں داخل ہوگئے ہیں۔
*************
ش ح۔ا ک ۔رم
U-10030
(Release ID: 1857745)
Visitor Counter : 142