وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج نے اڈیشہ ساحل پر فوری رد عمل دینے والا سطح سے ہوا تک مار کرنےوالے میزائل نظام کی چھ پروازوں کی کامیاب آزمائش کی
Posted On:
08 SEP 2022 11:03AM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی فوج نے اڈیشہ کے ساحل سے دور چاندی پور میں مربوط ٹیسٹ رینج سے فوری رد عمل دینے والے سطح سے ہوا تک مار کرنےوالے میزائل نظام کی چھ پروازوں کی کامیاب آزمائش کی۔ یہ آزمائشی پروازیں ہندوستانی فوج کی طرف سے تحقیقی آزائش کے حصے کے طور پر انجام دی گئیں ۔
آزمائشی پروازیں تیز رفتار فضائی اہداف کے بالمقابل انجام دی گئی ہیں اس دوران مختلف النوع قسم کے خطرات کے نمونے بھی کھڑے کئے گئے تاکہ مختلف قسم کے منظر نامے میں اس اصلاح نظام کی صلاحیت کا تجزیہ ممکن ہوسکے ، اس میں طویل رینج سے لے کر اوسط طول البلد ، مختصر رینج ، طول البلد کی جنگی حکمت عملی پر مبنی جنگی ہدف بندی اور راڈار کے نسبتا کم شدید سگنل اور اہداف تک پہنچنے اور معلوم ہونے کی کیفیات ، سالو لانچ اور فوری طور پر ایک بعد ایک دومیزائلوں کا داغا جانا بھی شامل تھا۔ اس نظام کی کارکردگی دن اور رات دونوں آپریشن منظر ناموں کے دوران پرکھی گئی ۔
ان آزمائشوں کے دوران، مشن کے تمام اہداف پورے کرلئےگئے جس میں وار ہیڈ چین سمیت جدید ترین رہنمائی اور کنٹرول الگورتھم کے ساتھ ہتھیاروں کے نظام کی پوری طرح درستگی قائم کی گئی۔ سسٹم کی کارکردگی کی تصدیق آئی ٹی آر کے ذریعے تعینات کئی رینج آلات جیسے ٹیلی میٹری، ریڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم (ای او ٹی ایس ) کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا سے ہوئی ہے۔ لانچ میں ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں نے حصہ لیا۔
میزائل نظام کی یہ آزمائش حتمی تعیناتی کی ترتیب میں کی گئی تھی جن میں ملک میں ہی تیار کردہ تمام ذیلی نظام شامل ہیں، بشمول دیسی ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف) سیکر کے ساتھ میزائل، موبائل لانچر، مکمل طور پر خودکار کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، نگرانی اور کثیر مقصدی اور کئی طرح سے کام کرنے والے راڈار شامل ہیں ۔سی آر ایس اے ایم ہتھیاروں کے نظام کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ تلاش اور ٹریک کی صلاحیت کے ساتھ چلتے پھرتے کام کر سکتا ہے اور مختصر وقفے پر فائر کر سکتا ہے۔ اس سے قبل کیے گئے موبلٹی ٹرائلز کے دوران یہ ثابت بھی ہو چکا ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب پرواز کے لئے ٹرائل پر ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کیو آر ایس اے ایم ہتھیاروں کا نظام مسلح افواج کے لیے ایک بہترین فورس ملٹی پلائر ثابت ہوگا۔
تحقیق و ترقی کے دفاع محکمہ کے سکریٹری، اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے آزمائشوں کی کامیاب سیریز سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ نظام اب ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.10032
(Release ID: 1857736)
Visitor Counter : 240