سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی- بی آئی آر اے سی کے تعاون سےکووڈ-19 کے خلاف پہلی ناک کی ویکسین کو ہندوستان کے ڈرگ ریگولیٹرڈی سی جی آئی سے ہنگامی استعمال کی اجازت مل گئی

Posted On: 07 SEP 2022 4:23PM by PIB Delhi

ڈیپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور اس کے پی ایس یو، بائیوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی) کو بھارت بائیوٹیک (بی بی آئی ایل) کو اپنی نوعیت کے پہلے انٹراناسل کووڈ-19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے لیے ڈی سی جی آئی سے منظوری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔مشن کووڈ سرکشا کے تحت ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کے تعاون سے یہ مشن ڈی بی ٹی کے ذریعے شروع کیا گیا تھا اوربی آئی آر اے سی نے آتم نر بھر 3.0 کے حصے کے طور پرکووڈ-19 ویکسین کی ترقی کی کوششوں کو تقویت دینے اور تیز کرنے کے لیے لاگو کیا تھا۔ ویکسین کی تیاری کی مختلف سطحوں پر سائنسی قیادت ڈی بی ٹی لیبارٹریز اور بی آئی آر اے سی کے ذریعے فراہم کی گئی۔ یہ مشن کووڈ سرکشا کے تحت کووڈ-19 ویکسین کی چوتھی کامیابی کی کہانی ہے۔

بی بی وی 154 ایک انٹرا ناسل ریپلیکشن کی کمی والی چمپینزی اڈینو وائرس ایس اے آر ایس-سی او وی-2 ویکٹرڈ ویکسین ہے۔ یہ ایک نقل کی کمی والےسی ایچ اے ڈی ویکٹر پر مشتمل ہے جو مستحکم اسپائک ایس اے آر ایس- سی او وی-2 (ووہان ویرینٹ) کا اظہار کرتا ہے۔

ڈی بی ٹی کے خود مختار انسٹی ٹیوٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی (این آئی آئی)، نئی دہلی نے اپنے ’’ہیومن امیون مانیٹرنگ اورٹی-سیل امّو نوسی پلیٹ فارم‘‘ کو ویکسین سے متاثرایس اے آر ایس-سی او وی-2 کے مخصوص نظامی اور میوکوسل سیلولر مدافعتی ردعمل کو جانچنے کے لیے استعمال کیا۔ انٹرایکٹو ریسرچ اسکول فار ہیلتھ افیئرز (آئی آر ایس ایچ اے)، پونے نے تین ٹرائل سائٹس سے وائرس کے لیے اینٹی باڈی کو بے اثر کرنے کے ٹائٹر کی مقدار درست کرنے کے لیے پلے ریڈیکشن نیوٹریلائزیشن اسسے (پی آر این ٹی) مکمل کیا۔

ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے، سکریٹری، ڈی بی ٹی، اور بی آئی آر اے سی کے چیئرپرسن نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشن کووڈ سرکشا کے ذریعے محکمہ، محفوظ اور موثر کووڈ-19 ٹیکوں  کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔بی بی وی 154 کووڈ ویکسین ڈی سی جی آئی کی طرف سے 18+ عمر کے گروپ میں کووڈ-19 کے خلاف بنیادی حفاظتی ٹیکوں کے لیے منظور شدہ پہلی انٹراناسل ویکسین ہے جو ملک میں مشن کووڈ سرکشاکے تحت تیار کی جا رہی ہنگامی صورتحال میں محدود استعمال کے لیے ہے اور یہ ہمارے کووڈ-19 ویکسین کے ذخیرے میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ حکومت ہند کے آتم نربھربھارت اقدام کی ایک بہترین مثال ہے۔ میں اپنے سائنس دانوں کو بھارت بائیوٹیک کے ساتھ شراکت کرنے اور پہلی انٹراناسل کووڈ-19ویکسین @ کی ترقی کے دوران سائنسی قیادت فراہم کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

 

***********

 

ش ح ۔   ا ک ۔ م ش

U. No.10029



(Release ID: 1857725) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu