وزارت دفاع

سی او ای۔ایس یو آر وی ای آئی زمینی  سروے کے لیے ڈرون امیجز کو معیاری بناتا ہے

Posted On: 07 SEP 2022 6:02PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے سینٹر آف ایکسیلنس–سیٹلائٹ اور بغیر پائلٹ کے ریموٹ وہیکل انیشی ایٹو(سی او ای-ایس یو آر وی  ای آئی) نے تکنیکی معیارات طے کرتے ہوئے ایک مسودہ تصور کاغذ (ڈرافٹ کانسیپٹ پیپر)شائع کیا ہے جو تصویر یا شبیہ کا اندازہ لگانے کے لیے اور ڈرون سروے آؤٹ پٹ کےحوالہ معیار کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ سی او ای-ایس یو آر وی  ای آئی نے زمینی سروے کے مقصد کے لیے ڈرون امیجز کے آؤٹ پٹ کے معیار کا جائزہ لینے، یکساں معیارات قائم کرنے کے لیے اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے طلب کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت زمینی سروے کے مقصد کے لیے ڈرون کے استعمال سے حاصل کی گئی تصاویر کی جانچ کے لیے کوئی یکساں معیارات موجود نہیں ہیں۔ یہ ڈرون امیجری آؤٹ پٹ پر پوسٹ پروسیسنگ تجزیہ کرنے میں ایک چیلنج پیش کرتا ہے، اے آئی  اور  ایم ایل ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون ڈیٹا سے متعلقہ معلومات نکالنے کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔

سی او ای۔ایس یو آر وی ای آئی نے اپنے علمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ڈرون سروے آؤٹ پٹ کے لیے مسودہ کے معیارات تیار کرنے میں پیش قدمی کی ہے، اور ڈرون کمیونٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آراء اور وسیع تر مشاورت کے لیے اسے شائع کیا ہے۔ ڈرافٹ اسٹینڈرڈز ڈرون آؤٹ پٹ کے معیار کا اندازہ کرنے کے لیے 19 پیرامیٹرز اور تصویر کے معیار کا اندازہ لگانے کے لیے 8 ایکسٹینشن میٹرکس/تکنیک تجویز کرتے ہیں، اس کے علاوہ ادب سے نمونہ بینچ مارکنگ کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-10012



(Release ID: 1857632) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Marathi