ریلوے کی وزارت

ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (آر آر بی)، چنئی اور آر آر بی سلی گوڑی کے لیول 6 کے نان ٹیکنیکل  پاپولر زمرے کے  نتائج کا اعلان


سطح 6 کے لیے دیگر آر آر بیز کے نتائج کل اعلان کیے جانے کا امکان ہے

Posted On: 07 SEP 2022 4:55PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے نے اسٹیشن ماسٹر، کمرشل اپرنٹس کی بھرتی کے لیے 7124 آسامیوں کے واسطے 30 جولائی 2022 کو سی ای این  01/2019 نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگریز (این ٹی  پی سی) بھرتی کے لیول 6 کے کمپیوٹر بیسڈ اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (سی بی اے  ٹی)کا انعقاد کیا تھا۔

ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (آر آر بی)، چنئی اور آر آر بی سلی گڑی کی لیول 6 کی آسامیوں کے نتائج آج پہلے ہی اپ لوڈ ہو چکے ہیں۔ دیگر آر آر بیز کے  ذریعہ نتائج کو حتمی شکل دینے اور اپ لوڈنگ کا عمل جاری ہے۔ تمام 21 آر آر بی کے نتائج کل تک اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 10014



(Release ID: 1857628) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil