وزارت خزانہ
ایک ہی دن میں 72.42 لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل کرنے کا نیا ریکارڈ
31 جولائی 2022 تک تقریباً 5.83 کروڑ آئی ٹی آر داخل کی گئی تھی
Posted On:
01 AUG 2022 7:52PM by PIB Delhi
محکمہ نے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے انکم ٹیکس ریٹرن آئی ٹی آر مقررہ وقت میں داخل کی جس کی وجہ سے اس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ایک ہی دن میں آئی ٹی آر داخل کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ۔
آئی ٹی آر داخل کرنے کی تعداد 31 جولائی 2022 کو سب سے زیادہ تھی ( تنخواہ والے ٹیکس دہندگان اور دیگرغیر ٹیکس آڈٹ کیسوں کی مقررہ تاریخ یہ تعداد ایک ہی دن یعنی 31 جولائی 2022 کو 72.42 لاکھ سے زیادہ رہی ،سال 2022-23 کے لئے 31 جولائی 2022 تک داخل کی گئی آئی ٹی آر کی تعداد تقریباً5.83 کروڑ ہے) ای فائلنگ پورٹل پر بھی 31 جولائی 2022 کو ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا جس میں آئی ٹی آر داخل کرنے کی فی سیکنڈ سب سے زیادہ شرح 570 (شام 4 بجکر 29 منٹ 30 سیکنڈ ) ،آئی ٹی آر داخل کرنے کی فی منٹ سب سے اونچی شرح 9573 (شام 7 بجکر 44 منٹ) اور آئی ٹی آر داخل کرنے کی فی گھنٹہ سب سے اونچی شرح ،(شام 5 بجے سے شام6 بجے کے درمیان) 5،17،030رہی ۔
ای فائلنگ کی ابتدائی رفتار سال 2022-23 کے لئے پہلے ایک کروڑ آئی ٹی آر کے ساتھ آئی ٹی آر کی رفتار نسبتاً کافی کم تھی جو 7 جولائی 2022 تک داخل کی گئی تھیں اس میں رفتار میں معمولی اضافہ ہوا جس کے تحت 22 جولائی 2022 کو داخل کی جانے والی آئی ٹی آر کی تعداد تقریباً2.48 کروڑ روپے تھی ۔حکومت نے جب یہ اعلان کیا کہ مقررہ وقت میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی تو آئی ٹی آر بھرنے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا اور 25 جولائی 2022 تک 3 کروڑ آئی ٹی آر داخل کی گئیں ۔31 جولائی 2022 کے دن آخر تک 72.42 لاکھ آئی ٹی آر داخل کی گئیں ۔جس کے بعد (2019 میں زیادہ سے زیادہ 49 لاکھ آئی ٹی آر) داخل کرنے کے ،سبھی پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔جولائی 2022 میں ایک ہی مہینے میں 5.13 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل کی گئیں ۔
2022-23 میں داخل کی گئیں 5.83 کروڑ آئی ٹی آر میں سے 50 فیصد آئی ٹی آر -1 (2.93 کروڑ)، 11.5 فیصد آئی ٹی آر -2(67 لاکھ) 10.9 فیصد آئی ٹی آر-3(63.35 لاکھ) ،26 فیصد آئی ٹی آر-4(1.54 کروڑ) ،آئی ٹی آر -5 سے 7 تک (5.5 لاکھ)ہیں،7جولائی 2022 سے 31 جولائی2022 تک کام کاج کے اوقات (صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک) کے دوران داخل کی گئی آئی ٹی آر کی تعداد تقریباً3.31 کروڑ روپے ہے جو داخل کی گئی کل آئی ٹی آر کا 58.77 فیصد ہے ۔ان آئی ٹی آر میں سے 47 فیصد سے زیادہ ،پورٹل پر آن لائن آئی ٹی آر فارم کے ذریعہ داخل کی گئیں اور بقیہ آئی ٹی آر آف لائن سوفٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے داخل کی گئیں۔
اس سال آئی ٹی آر -1 سے متعلق ڈاٹا کا ایک بڑا حصہ تنخواہ ،سود اور ڈیوڈنٹ کے ذریعہ بھرا گیا جس کی وجہ ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت پیدا کیا جانا تھا اس ڈاٹا کے علاوہ دیگر آئی ٹی آر -2 ،3،4 کے لئے کرایہ کی آمدنی کے لئے املاک کی تفصیلات ،شامل کئے گئے پچھلے نقصانات ،میٹ کریڈٹ سےبھی ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت پیدا ہوئی۔
آدھار او ٹی پی اور دیگر طریقوں سے ای تصدیق کا عمل محکمہ کے لئے کافی اہم ہے جس کے ذریعہ آئی ٹی آر کا عمل شروع کیاہے ۔یہ بات امید افزا ہے کہ 3.96 کروڑ ریٹرنز کی ای تصدیق کی گئی جن میں سے 3.71 کروڑ سے زیادہ آدھار پر مبنی اوٹی پی تھے (94 فیصد)۔ای تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے 3.01 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر سال 2022-23 میں نمٹادئے گئے (75 فیصد) ،کچھ کیسز میں ٹیکس دہندگان کو آئی ٹی آر داخل کرنے یا تصدیق کرنے کے فوراً بعد چند منٹ میں یا گھنٹے میں اطلاع دے دی گئی ۔
محکمہ نے بروقت آئی ٹی آر داخل کرنے میں مدد دینے پر شکریہ کا اظہار کیا ہے اور سبھی ٹیکس دہندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی آر کی تصدیق جلد ا ز جلد کردیں۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے یہ بھی زور دیکر کہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے وہ مقررہ تاریخ پر اپنے آئی ٹی آر داخل نہیں کرپائے ہیں تو اس عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔
***********
ش ح ۔ ا س ۔ م ش
U. No.9985
(Release ID: 1857348)
Visitor Counter : 207