ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی)، ٹرینیز کے اندراج اور تشخیص کے عمل کو ہموار کرتا ہے
اگست 2022 کے مہینے میں منعقدہ دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے لیے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ(اے آئی ٹی ٹی )2022 کے نتائج کا اعلان 7 ستمبر 2022 کو کیا جانا ہے
Posted On:
06 SEP 2022 6:52PM by PIB Delhi
اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای ) کی وزارت کے زیراہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی)، اسکل انڈیا پروگرام کے سرکاری فلیگ شپ کے تحت ہندوستانی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے کلیدی ایجنسی ہے۔
یہ تربیت یافتہ افراد کے اندراج اور تشخیص کے عمل کو ہموار کر رہا ہے جو اب آن لائن ہے۔ یہ آئی ٹی آئی کے ذریعہ لاگو کیا جاتا ہے اور ان تربیتی کورسز کی مدت 6 ماہ سے 2 سال کی مدت تک ہوتی ہے۔ یہ نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف ) کے مطابق کورسز 150 ٹریڈز میں ہیں جن میں 82 انجینئرنگ ٹریڈز، 63 نان انجینئرنگ ٹریڈز اور 05 کورسز برائے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ) ہیں۔ فی الحال، ~20 لاکھ ٹرینی 14,786 آئی ٹی آئیز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، جس میں سرکاری اور نجی دونوں شامل ہیں۔ یہ اسکیم پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں سب سے اہم ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے آئی ٹی آئیز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے موجودہ اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دستکاروں کو تیار کررہی ہے۔
اس عمل کو ہموار کرنے کےلئے ڈی جی ٹی کے ذریعہ کئے گئے چند اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
- ایک کلک پر عمل درآمد: تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے ایک کلک پر عمل درآمد کا عمل شامل کیا گیا ہے جہاں وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن لرننگ (این آئی او ایس ) کے تحت 12ویں کلاس کے مساوی پروگراموں، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو ) کے تحت گریجویٹ لیول کے کورسز اور اپرنٹس شپ ٹریننگ کے لیے صنتوں کے ساتھ ڈی جی ٹی ایم آئی ایس((http://ncvtmis.gov.in میں ٹرینی پروفائل سے ایک کلک کے ساتھ اندراج کرا سکتے ہیں۔
- امتحان کے پیٹرن کو آسان بنانا: امتحان کے پیٹرن کو آسان بنایا گیا ہے، کیونکہ ایک تھیوری اور ایک پریکٹیکل امتحان لیا جائے گا، جس سے تربیت حاصل کرنے والوں میں امتحانات کا خوف کم ہوگا، اور غیر حاضری اور ناکامی کو کم کیا جائے گا۔
- ڈی جی ٹی ایم آئی ایس پورٹل پر ٹرینی پروفائل پیج میں سی بی ٹی جوابی شیٹس، غیر حاضر/موجودہ حیثیت، اور سی بی ٹی امتحانی مراکز کو دیکھنے کا انتظام بھی شفافیت لانے اور شکایات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دستکاروں کی تربیتی اسکیم کے لیے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (آے آئی ٹی ٹی ) 2022 کے نتائج کا اعلان 7 ستمبر 2022 کو کیا جائے گا۔
امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے، ایم ایس ڈی ای میں سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ حکومت ہنر مندی کو مزید پرجوش اور ترقی پسند بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ سیشن 2022-23 کے بعد سے، آئی ٹی آئی ایکو سسٹم کے تمام کورسز کی تشکیل نو اور معقولیت کی گئی ہے، اور 1600 تربیتی گھنٹوں کے ساتھ ایک سالہ کورس کی مدت کو کم کر کے 1200 تربیتی گھنٹے کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد تربیت حاصل کرنے والوں کو 240 گھنٹوں کا استعمال کر کے کراس اسکلنگ، ہائبرڈ کورسز، پی ایم کے وی وائی کے تحت قلیل مدتی کورسز اور مزید تربیتی پروگراموں کے ذریعہ قابل بنانا ہے۔ یہ تربیتی مدت کے اختتام پر بہتر کیریئر کے مواقع کے ساتھ کثیر ہنر مند بننے کے قابل بنائے گا۔
آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (اے آئی ٹی ٹی- 2022) کے نتائج کا اعلان 7 ستمبر 2022 کو کیا جائے گا۔ ٹرینی اپنے نتائج ڈی جی ٹی ایم آئی ایس پورٹل (https://ncvtmis.gov.in) پر دیکھ سکیں گے۔ اسناد 17 ستمبر 2022 کو وشوکرما جینتی کے موقع پر تقسیم کیے جائیں گے، کیونکہ یہ کانووکیشن ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سال نتائج کا تناسب 89.13 فیصد رہا ہے (16.6 لاکھ میں سے تقریباً 14.8 لاکھ ٹرینی پاس قرار پائے)۔ اس دن ملک بھر میں 2020-22 کے دو سالہ کورس اور 2021-22 کے ایک سال اور 6 ماہ کے کورس کے تقریباً 8.9 لاکھ ٹرینیز کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور ان کو نوازا جائے گا۔ کانووکیشن کے لیے ٹاپرز کی فہرست اور ایس او پی https://dgt.gov.in پر دستیاب ہیں۔
ش ح ۔ا م۔
U:9961
(Release ID: 1857272)
Visitor Counter : 286