وزارتِ تعلیم

نیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ نے قومی نصاب کے فریم ورک کے لیے فیڈ بیک فراہم کرنے کے لیے ذہن سازی کی

Posted On: 06 SEP 2022 7:02PM by PIB Delhi

 

وزارت تعلیم، ملک بھرمیں 5 سے 30 ستمبر 2022 تک شکشا پرو 2022 منا رہی ہے۔ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں جس میں طلباء اور اساتذہ کو شامل کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ اس موقع کو منایا جا سکے اور ہمارے ملک کے گرو ششیہ پرمپرا کی تقلید کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کے تئیں احترام کا اظہار کیا جا سکے۔ ڈی آئی ای ٹیز، بلاک ریسورس مراکزاور کلسٹر مراکز کو، اساتذہ کے ساتھ اختراعی فن تعلیم پر بات چیت اور مباحثے کے لیے شامل کیا جا رہا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی پیروی کے طور پر، چار قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کو ابتداء سے بالائی سطح کے نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے، جس میں ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی این سی ایف کے لیے معلومات فراہم کرنے میں شامل ہیں۔ این سی ایفس کے چار شعبے ہیں- اسکول کی تعلیم، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم، اساتذہ کی تعلیم اور تعلیم بالغان ۔

ایک ٹیک پلیٹ فارم بنایا گیا ہے تاکہ نصاب کے فریم ورک کی ترقی کے پورے عمل کو، کاغذ کے بغیر طریقے سے ابتداء سے بالائی سطح کواستعمال کیا جا سکے جس میں تمام سطحوں پر مشاورت اور رپورٹس ی تیاری شامل ہے۔ یہ پلیٹ فارم مشین لرننگ (ایم ایل) کا استعمال، مشاورت/رائے کو مستحکم کرنےکے خلاصے کے لیے بھی کرتا ہے۔ ڈیجیٹل سروے برائے قومی نصاب (ڈی آئی ایس اے این سی):این ای پی- 2020 کی سفارش کی بنیاد پر، قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کی تشکیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور یہ https://disanc.ncert.gov.in/ پر دستیاب ہے۔

ایک جانب این سی ایفس کے لیے فیڈ بیک حاصل کرنے کی غرض سے یونیورسٹیوں، سول سوسائٹی کے گروپس، ماہرین، اساتذہ کو تعلیم دینے والے، اساتذہ، والدین، طلباء وغیرہ جیسے مختلف شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے، تو دوسری جانب ان ایوارڈ یافتہ اساتذہ کے ساتھ بات چیت کا اہتمام شکشک پرو- 2022 کے موقع پر کیا گیا ، جنہوں نے اسکول میں اپنے تعاون سے سنگ میل عبور کیے ہیں۔

این سی ای آر ٹی نے اس بات چیت کی قیادت، قومی تعلیمی پالیسی کی کچھ اہم سفارشات پر کی، جن میں نئے نصابی اور تدریسی ڈھانچے کا نفاذ 5+3+3+4، کثیر لسانی تعلیم، جامع تشخیص، اختراعی تدریس وغیرہ شامل ہیں۔ اسکولی تعلیم کے چار مراحل میں بنیادی قابلیت، نصاب میں ثقافتی جڑ، کثیر لسانی تعلیم، ثانوی مرحلے میں مضامین کے انتخاب میں لچک، اختراعی تدریسی اور جامع تشخیص کےموضوعات کا احاطہ کرتے ہوئےبات چیت ہوئی۔

ایوارڈ یافتہ اساتذہ نے اپنے بنیادی سطح کے تجربات کی بنیاد پر این سی ایف کی تشکیل کے لیے معلومات فراہم کیں۔ ایوارڈ یافتہ اساتذہ نے وزارت تعلیم اور این سی ای آر ٹی کے عہدیداروں اور فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں بحث میں حصہ لیا۔

*****

U.No.9963

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1857252) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Kannada