ریلوے کی وزارت

دونوں ممالک کے درمیان بین حکومتی ریلوے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے


ہندوستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دوستی کے رشتے کی بحالی

Posted On: 06 SEP 2022 5:45PM by PIB Delhi

اپریل 2022 میں کثیر شعبوں والے ہندوستانی ریلوے کے وفد کے بنگلہ دیش کے دورے اور یکم جون 2022 کو ہندوستان کے وزیر ریلوے اور بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد ، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری ریلوے تعاون، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو مفاہمت (ایم او یو) تیار کئے گئے ہیں ۔ ان مفاہمت ناموں پر 6 ستمبر 2022 کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورہ ہند کے دوران دستخط اور تبادلہ کیا گیا تھا ۔

1۔"انڈین ریلوے کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بنگلہ دیش ریلوے ملازمین کی تربیت" پر مفاہمت نامہ

اس مفاہمت نامے کا مقصد تعاون کا فریم ورک فراہم کرنا اور بنگلہ دیش ریلوے کے ملازمین کو ہندوستانی ریلوے کے تربیتی اداروں بشمول فیلڈ وزٹ میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس میں ڈیزائننگ، کوآرڈی نیٹنگ یعنی اشتراک، سیمینارز، ورکشاپس، کلاس روم اور فیلڈز کی تربیت شامل ہوگی۔ ہندوستانی ریلویز ضرورت کے مطابق وزارت ریلوے، بنگلہ دیش حکومت کے حکام کے ساتھ بھی رابطہ قائم کرے گی، جس میں بنگلہ دیش میں تربیتی سہولیات کے قیام اور ان کو بہتر بنانے میں مدد کرنا اور مطالعہ کی ضروریات شامل ہیں۔

2۔"آئی ٹی سسٹمز میں تعاون جیسا کہ ایف او آئی ایس اور بنگلہ دیش ریلوے کے لیے دیگر آئی ٹی ایپلی کیشنز" پر مفاہمت کی قرارداد

کمپیوٹرائزیشن کے تمام پہلوؤں جیسے مسافروں کی ٹکٹنگ، مال برداری سے متعلق آپریشنز اور کنٹرول آفس، ٹرین انکوائری سسٹم، اثاثہ جات کے انتظام کی ڈیجیٹلائزیشن، بنگلہ دیش ریلوے میں ایچ آر اور مالیاتی ڈھانچہ، وزارت ریلوے، حکومت ہند، سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹم(سی آر آئی ایس) کے ذریعے بنگلہ دیش ریلوے کو آئی ٹی حل پیش کرے گا۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9953



(Release ID: 1857242) Visitor Counter : 113