وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم میں تینوں افواج کی کرکٹ چیمپئن شپ

Posted On: 06 SEP 2022 4:25PM by PIB Delhi

 

تینوں افواج کی 70ویں کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 05 ستمبر 22 کو وشاکھاپٹنم کے ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ مشرقی بحری کمان کے زیراہتمام پہلی بار منعقد ہونے والی تینوں افواج کی کرکٹ چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مشرقی بحری کمان کے صدر دفتر  کے کمانڈ میڈیکل آفیسر سرگ ریئر ایڈم آر روی نے کیا۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے ڈی آر ایم اور ایسٹ کوسٹ ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر جناب انوپ کمار ست پتھی تقریب کے مہمانِ ذی وقار  تھے جنہوں نے تجربہ کار خدمات انجام دینے والے کھلاڑی امریندرسنگھ، سابق سی پی او پی ٹی کو  جو پہلے رنجی ٹرافی، سید مشتاق علی اور وجے ہزارے ٹرافی میں حصہ لے چکے تھے، اعزاز سے بھی نوازا۔ مہمان خصوصی سرجنٹ ریئر ایڈمیرل آر روی نے مہمانِ ذی وقار کو ایکیادگاری نشان بھی پیش کیا جو انٹر سروسز چمپئن شپ کے انعقاد کے لئے  انڈین ریلویز کی جانب سے تعاون کے اعتراف میں تھا۔

 

ایک ماہ تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں انڈین آرمی ریڈ، انڈین آرمی گرین، انڈین نیوی (ہندوستانی بحریہ) اور انڈین ایئر فورس (ہندوستانی فضائیہ) شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 05 ستمبر سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی اور مختلف فارمیٹس میں کھیلی جائے گی جن میں چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ، ون ڈے اور ٹی-20 میچ شامل ہیں۔ یہ میچ ایک ساتھ جی آئی ٹی اے ایمیونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ اور ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ش ح۔ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1857230) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil