مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پردھان منتری آواس یوجنا – شہری سے جُڑی کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) کے تحت  ابھی تک 20.76 لاکھ مستفیدین کو سود کی سبسڈی کے  48095 کروڑروپے جاری کئے گئے

Posted On: 01 AUG 2022 4:34PM by PIB Delhi

مکان اورشہری امور کے وزیر مملکت  جناب  کوشل کشور نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت  پردھان منتری آواس یوجنا –شہری  سے جڑی  کریڈٹ  لنکڈ سبسڈی اسکیم  (سی ایل ایس ایس ) کے تحت   گھر کے لون   پر سود کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ سود کی یہ سبسڈی  قرض فراہم کرنے والے اداروں  کے ذریعہ براہ راست مستفیدین کے کھاتے میں  بھیج دی جاتی ہے،جس سے  گھر کے لئے قرض لینے اور ماہانہ قسطیں  (ای ایم آئی ) جمع کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔سی ایل ایس ایس کی  تفصیلات  نیچے کے جدول میں  دی گئی ہیں:

 

نمبر شمار

تفصیلات

ای ڈبلیو ایس

ایل آئی جی

ایم آئی جی-1

ایم آئی جی -2

1.

اسکیم کی مدت

17.06.2015 تا 31.03.2022

01.01.2017 تا 31.03.2021

 

2.

گھر کی سالانہ آمدنی

3,00,000/-تک

3,00,001/- سے 6,00,000/-تک

6,00,001/- سے  12,00,000/-تک

12,00,001/- سے  18,00,000/-تک

3.

رہائشی اکائی کا رقبہ مربع میٹر میں

30#

60#

160

200

4.

سودکی سبسڈی (فیصدسالانہ)

6.5%

4.0%

3.0%

5.

قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت

20 سال

6.

سودکی سبسڈی کے لئے ہاؤسنگ لون   کی رقم 

6,00,000/-

9,00,000/-

12,00,000/-

پردھان منتری آواس یوجنا –شہری مشن  سے جڑے  سی ایل ایس ایس  کو نافذکرنے کے لئے وزارت  نے تین مرکزی نوڈل ایجنسیوں   کی نشاندہی کی ہے ، نیشنل ہاؤسنگ بینک  ( این ایچ بی ) اور  ہاؤسنگ  اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ (ہڈکو)  اور  اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) تاکہ یہ بینک قرض فراہم کرنے والے اداروں   (پی ایل آئی ) کو  سبسڈی کی رقم  بھیج  سکیں ۔ سی این اے نے  سی ایل ایس ایس کے نفاذ کے لئے پی ایل آئی [بینکوں ،ہاؤسنگ فائنانس  کمپنیوں ، نان بینکنگ فائنانشیل کمپنی – مائیکروفائنانس  انسٹی ٹیوشن  (این بی ایف سی –ایم ایف آئی )وغیرہ  ] کے ساتھ مفاہمت ناموں  پر  دستخط کئے ہیں۔

سودکی سبسڈی  حاصل کرنے کے خواہشمندامیدواروں کو ان پی ایل آئی (بینکوں  ، ایچ  ایف سی وغیرہ ) سے رابطہ کرنا پڑتا تھا، جنہوں نے  تین مرکزی نوڈل ایجنسیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں۔اس کے بعددرخواست گزار کو متعلقہ بینک  /ایچ ایف سی کی طرف سے ضروری  قرار دئے گئے  کاغذات کو بھرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تقاضوں کو پورا کرنا پڑتا تھا۔ اس کے بعدسی ایل ایس ایس کے تحت  سودکی سبسڈی حاصل کرنے کا اہل  پائے جانے والے امیدوار   کی درخواست کو  متعلقہ  پی ایل آئی مرکزی نوڈل ایجنسی  (سی این اے ) کو  بھیج دیتا  تھا ،جس کے ساتھ اس نے مفاہمت نامے  پردستخط کئے ہیں تاکہ  سودکی سبسڈی جاری کی جاسکے ۔کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد سی این اے ،پی ایل آئی کے ذریعہ  درخواست گزار کے  ہاؤسنگ لون اکاؤنٹ میں سودکی سبسڈی بھیج دیتی تھی۔

پردھان منتری آواس یوجنا-شہری  سے جڑے  سی ایل ایس ایس کے تحت   ابھی تک 20.76 لاکھ مستفیدین کو  سودکی سبسڈی  کے لئے 48095 کروڑروپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

دعووں کی موثر اور شفاف  پروسیسنگ اور مستفیدین کو سودکی سبسڈی آسانی سے فراہم کرنے  کے لئے حکومت  نے  سی ایل ایس ایس آواس پورٹل  (سی ایل اے پی ) لانچ  کیا ہے۔اس پورٹل کو مستفیدین   آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔پورٹل  پر  سی ایل ایس ایس  ٹریکر  بھی ہے ، جو مستفیدین کو  اپنی درخواست  کی  حالت کا پتہ  لگانے میں مدد کرتا ہے ۔سی ایل اے  پی  پر مستفیدین کو  سودکی سبسڈی   کی درخواست کی حالت کے بارے میں بتانے کے لئے ایس ایم ایس الرٹ  بھیجنے کا بھی انتظام ہے۔

*************

ش ح۔ق ت ۔رم

U-9942

 



(Release ID: 1857104) Visitor Counter : 184


Read this release in: Gujarati , English , Telugu