کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مختص   اورتجارتی  کوئلہ بلاکس سے کوئلے کی پیداوار میں  اپریل-اگست 2023-2022  کے دوران  58 فیصد کا اضافہ


سینتیس مختص  اورتجارتی  کانوں میں کام جاری ؛ اس سال 11 نئی کانوں  میں  پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے

Posted On: 06 SEP 2022 11:57AM by PIB Delhi

مالی سال 2023-2022 کے لیے اپریل-اگست کے دوران کوئلے کے بلاکس سے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ وزارت کوئلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری اور نامزد اتھارٹی نے پروجیکٹ کے حامیوں کی موجودگی میں لیا ہے۔ اپریل تا اگست 2023-2022کے دوران حاصل کی گئی کوئلے کی پیداوار 43.93 ملین ٹن ہے جو کہ 2022-2021 کی اسی مدت کے دوران پیدا ہونے والے 27.85 ملین ٹن کوئلے سے 57.74 فیصد زیادہ ہے۔

تجارتی نیلامی کی اصلاحات کے تحت 2021 میں نیلام ہونے والی 2 کانوں میں کام شروع کردیا گیا ہےاور اپریل-اگست 2023 -2022 کے دوران 2.36 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا ہے۔ اس وقت 37  مختص  اور تجارتی کانیں پیداواری عمل میں مصروف ہیں اور توقع ہے کہ سال کے دوران کم از کم 11 مزید نئی کانیں پیداوار شروع کر دیں گی۔ اس سے ملک میں کوئلے کی طلب کو پورا کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

وزارت نے اتنی زیادہ ترقی حاصل کرنے میں کوئلے کے بلاکس مختص کرنے والوں کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مالی سال 2023-2022کے دوران ان کول بلاکس سے 141.78 ملین ٹن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ بات تشویش کے ساتھ نوٹ کی گئی کہ پارسا ایسٹ اور کانتا بسن کول بلاک کی پیداوار رک گئی ہے اور پارسا کول بلاک میں  پیداوار  کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا  ہے۔ اس طرح کی  مسلسل رکارٹیں  سامنے آنے سے  اس سال ہدف کے حصول پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید، جائزہ کے دوران، پراجیکٹ کے حامیوں نے ان کی طرف سے کی گئی کوششوں اور درپیش چیلنجوں کا  ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کیا۔ وزارت کوئلہ نے مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی یقین دہانی کرائی۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9934


(Release ID: 1857079) Visitor Counter : 133


Read this release in: Tamil , Kannada , English , Hindi