نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی لان باؤلس ٹیم نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے فورس میں تاریخی سونے  کا تمغہ جیتا


کپتان روپا رانی ترکی ،لولی ،چوبے ، پنکی اور نین مونی سائیکیا  پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سترہ  – دس سے ہرایا

Posted On: 02 AUG 2022 8:24PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

  • صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کے لئے انہیں مبارکباد دی۔
  • ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کے لئے ایک تاریخی سونے کا تمغہ ہے۔

 

ہندوستان کی لان باؤلس خواتین کی فورس ٹیم نے آج 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے ۔یہ لان باؤلس مقابلے میں ملک کا پہلا تمغہ ہے ،کپتان روپا رانی  ترکی ،لولی چوبے ، پنکی اور نین مونی سائیکیا پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو خواتین کے فورس مقابلے میں دس کے مقابلے سترہ پوائنٹ سے شکست دی۔ اس طرح ہندوستان اب تک ان کھیلوں میں سونے کے چار ،چاندی کے تین اور کانسے کے تین تمغے جیت چکا ہے اور تمغوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔ صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے ہر حصے میں رہنے والے ہندوستانی ٹیم کی زبردست کامیابی کے لئے مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر لان باؤلس ٹیم کو مبارکبا دی ہے ۔ایک ٹوئٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں لان باؤلس میں سونے کا تمغہ جیت کر لولی ، چوبے ، روپا رانی، ترکی ،پنکی اور نین مونی سائیکیا کو غیر معمولی کارکردگی کے لئے مبارکباد ۔آپ نے فائنل میں جیت کے لئے اس اتار چڑھاؤ والے مقابلے میں پورے عزم کا مظاہرہ کیا اور مقابلہ جیت کر ہندوستان کا نام فخر سے بلند کیا اور ہر ہندوستانی کو اس جیت سے ایک تحریک دی ہے۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لولی چوبے، پنکی سنگھ ،نین مونی ،سائیکیا اور روپارانی ترکی کو مبارکباد پیش کی ۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ برمنگھم میں ’’تاریخی جیت‘‘ ہندوستان لولی چوبے ،پنکی سنگھ، نین مونی اور روپا رانی پر فخر کرتا ہے جنہوں نے لان باؤلس میں سونے کا تمغہ جیتا اور ملک کو ایک تاریخی فتح دلائی ۔ہندوستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی کامیابی لان باؤلس کے تئیں بہت سے ہندوستانیوں کو تحریک دے گی۔

 

 

کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے لان باؤلس ٹیم کو مبارکباد دی۔جناب ٹھاکر نے ٹوئیٹ کیا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں لان باؤلس مقابلے میں ہندوستان کے لئے ایک تاریخی سونے کا تمغہ  قطعی طور پر پر جوش ہماری  خواتین کی فورس ٹیم جو لولی چوبے ، پنکی ، نین مونی سائیکیا اور روپارانی ترکی پر مشتمل ہے جس نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سترہ – دس سے شکست دیکر لان باؤلس میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کے لئے تمغہ لیکر آئیں ۔

 

 

*******************

 

ش ح ۔ح ا  ۔   م ش

U.N. 9930


(Release ID: 1857042) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Telugu , Hindi