کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے مرزا پور، یوپی میں ’چنار لاجسٹکس پارک‘ کا سنگ بنیاد رکھا
’چنار لاجسٹکس پارک‘ چنار اور قریبی علاقے کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا – محترمہ پٹیل
مقامی قالین اور دستکاری کی صنعت کو فروغ دے گا، مقامی برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور تاجروں کی ضروریات کی تکمیل کرے گا – محترمہ پٹیل
Posted On:
05 SEP 2022 5:22PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت (ایم او ایس) محترمہ انوپریا پٹیل نے آج کہا کہ ’چنار لاجسٹکس پارک‘ چنار اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ وہ یوپی کے مرزا پور میں ’چنار لاجسٹکس پارک‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
شروع میں محترمہ پٹیل نے گہری دلچسپی لینے اور لاجسٹکس پارک کے قیام میں سہولت فراہم کرنے میں ریلوے کی وزارت کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے کے لئے ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چنار، مرزا پور اور آس پاس کے علاقوں کی قالین اور دستکاری کی صنعتیں نہ صرف قومی سطح پر مشہور ہیں بلکہ اپنی انفرادیت اور معیار کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی پہچانی جاتی ہیں، محترمہ پٹیل نے زور دے کر کہا کہ جدید ترین ’چنار لاجسٹکس پارک‘ ان کی ضروریات کو پورا کرے گا، مقامی برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور تاجروں کی ان کی برآمدات، درآمدات اور گھریلو تجارت کی طویل عرصے سے محسوس کی جارہی ضروریات کی تکمیل کرے گا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ پروجیکٹ مشرقی یوپی اور ملحقہ علاقوں کی کاروباری ضروریات کو پورا کرے گا، وزیر نے کہا کہ برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت برآمدات اور درآمدات کو فروغ دینے کے لیے تمام ضروری سہولیات اور مدد فراہم کی جائیں گی۔
وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ لاجسٹک پارک کے قیام سے روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ ریل مال کی نقل و حمل کو فروغ دینے اور لاجسٹک لاگت اور ٹرانزٹ ٹائم کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، اس طرح مقامی قالین اور دستکاری کی صنعت کو تقویت ملے گی۔
محترمہ پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس پروجیکٹ کے تحت تقریباً 400 کنٹینروں کے لیے ایک سہولیاتی مرکز تیار کیا جائے گا اور 2000 مربع میٹر کے گوداموں کو کارگو کے ذخیرہ اور ہینڈلنگ کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس مرکز میں چوبیس گھنٹے سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمرے، جدید ترین کنٹینر ہینڈلنگ کا سامان بھی شامل ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تجارت اور صنعت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تجارتی وابستگی کے پیش نظر لاجسٹک پارک میں خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے توسیع دی جائے گی۔
وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چنار لاجسٹکس پارک یقیناً چنار اور قریبی علاقے کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9904
(Release ID: 1856942)
Visitor Counter : 136