پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پٹرولیم اورقدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے چوتھے او این جی سی پیرا کھیلوں  2022  کا افتتاح  کیا


او این جی سی پیرا کھیل پٹرولیم اورقدرتی  گیس کی وزارت  کے تحت عوامی اداروں کے انسانی وسائل میں جامعیت اور مساوات لانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے: جناب پوری

مرکزی تیل اور گیس کے سرکاری اداروں کے تقریباً 275 معذور افراد /ملازمین گیمز میں حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 02 AUG 2022 2:33PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز  ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج نئی دہلی کے تیاگ راج اسپورٹس کمپلیکس میں چوتھے او این جی سی پیرا گیمز کا افتتاح کیا۔ آٹھ  تیل اور گیس کے مرکزی سیکٹر کے  اداروں کے 275 معذور افراد / ملازمین دوسے چار اگست 2022 کے دوران آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی ) کے زیر اہتمام چوتھے او  این جی سی  پیرا کھیلوں  میں حصہ لے رہے ہیں۔

          چوتھے او این جی سی پیرا گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ‘‘او این جی سی پیرا گیمزپٹرولیم اور قدرتی گیس کی  وزارت کے تحت عوامی اداروں کے انسانی وسائل میں شمولیت اور مساوات لانے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GEPB.jpg

پٹرولیم اورقدرتی گیس کے وزیر جناب  ہردیپ سنگھ پوری، او این جی سی  کی سی ایم ڈی ڈاکٹر الکا متل کے ساتھ، دہلی میں چوتھے او این جی سی پیرا گیمز کا افتتاح کرنے کے بعد پیرا ایتھلیٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے

 

اپنے افتتاحی کلمات میں، اواین جی سی کی چیف مینیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی ) ڈاکٹر الکا متل نے کہا کہ او این جی سی  پیرا گیمز کارپوریٹ زندگی کے تمام شعبوں میں  معذور افراد  کو  مساوی  مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی ایچ آر اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد  توانائی کے حصول میں عوامی اداروں کے انسانی وسائل کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے، جو ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

او  این جی سی  نے خاص طور پر معذور افراد کو ان کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے2017 میں اس پیرا گیمز کا تصور اور اس کا  آغاز کیا ۔ کھیلوں کا دائرہ وسیع کرنے کے لیےاو این جی سی نے آئی او سی ایل، بی پی سی ایل ، ایچ  پی سی ایل ، ای آئی ایل ، او آئی ایل اور جی اے آئی ایل کے کھلاڑیوں کو گاندھی نگر میں اواین جی سی  پیرا گیمز کے عظیم الشان تیسرے ایڈیشن کا حصہ بننے کے لیے تیار کیا۔ اس موجودہ چوتھے ایڈیشن میں اے او این جی سی کے 192 کھلاڑیوں کے علاوہ سات دیگر سرکار ی اداروں ، آئی او سی ایل (21)، جی اے آئی ایل (15)، بی پی سی ایل(13)، ایم آر پی ایل (11) ،ای آئی ایل (9)، او آئی ایل (8) اور ایچ  پی سی ایل (6) کھلاڑی  حصہ لے رہے ہیں ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JKR5.jpg

او این جی سی نے پیرا لمپک کمیٹی آف انڈیا کی مدد سے 2017 میں اپنے پہلے ایڈیشن سے ہی ایک بین الاقوامی فارمیٹ پر پیرا گیمز کا انعقاد کیا، جہاں او این جی سی  کے 120 معذٰر افراد/ ملازمین نےبیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور وہیل چیئر ریس جیسے کھیلوں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد سے کھیلوں کی شرکت اور تنوع میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ او این جی سی  پیرا گیمز میں حصہ لینے والے بہت سے پیرا ایتھلیٹس نے پیرالمپکس میں بھی ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔

*************

ش ح۔م ع ۔رم

(05-09-2022)

U-9900

 



(Release ID: 1856814) Visitor Counter : 94