وزارت دفاع

فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نیپال کے دورے پر روانہ

Posted On: 04 SEP 2022 4:00PM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، جنرل منوج پانڈے، 5 سے 8 ستمبر 2022 تک نیپال کا دورہ کرنے والے ہیں۔ بطور سی او اے ایس ان کا نیپال کا پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران فوج کے سربراہ نیپال کے معزز صدر، نیپال کے معزز وزیر اعظم اور نیپالی فوج کے سربراہ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ ملک کی اعلیٰ عسکری اور سویلین قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جہاں وہ بھارت اور نیپال کے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں فوجوں کے درمیان دوستی کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، بھارتی فوج کے سربراہ کو 5 ستمبر 2022 کو نیپال کے معزز صدر کی سرکاری رہائش گاہ سیتل نواس میں ایک تقریب میں نیپال آرمی کے جنرل کے اعزازی عہدے سے نوازا جائے گا۔ سی او اے ایس نیپال آرمی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور نیپالی فوج کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، سی او اے ایس نیپالی آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج شیو پوری کے طلباء، افسران اور فیکلٹی سے بھی بات چیت کریں گے۔ 6 ستمبر 2022 کو نیپال کے معزز وزیر اعظم سے بھی وہ ملاقات کرنے والے ہیں۔

بھارت - نیپال کے تعلقات تاریخی، کثیر جہتی ہیں اور باہمی احترام و اعتماد کے علاوہ مشترکہ ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔ بھارت، نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنی ’نیبر ہڈ فرسٹ‘ اور ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسیوں کے مطابق سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ یہ دورہ موجودہ دو فریقی دفاعی تعلقات کا جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-04at16.02.08JOBZ.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9863



(Release ID: 1856670) Visitor Counter : 177