وزارات ثقافت

حکومت نے ’’حیدرآباد لبریشن ڈے‘‘ کی سال بھر کی یادگاری تقریبات منانے کی منظوری دی


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ 17 ستمبر کو حیدرآباد میں افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 03 SEP 2022 7:50PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت، 17 ستمبر 2022 کو ، حیدرآباد کی لبریشن ڈے کی سال بھر کی یادگاری تقریبات کے افتتاحی پروگرام کا اہتمام کرے گی۔ حکومت ہند نے 17 ستمبر 2022 سے 17 ستمبر 2023 تک ’’حیدرآباد لبریشن ڈے‘‘ کی سال بھر کی یادگاری تقریب کو منظوری دے دی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ، حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے افتتاحی پروگرام میں ، مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت ثقافت نے تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے وزراء اعلیٰ کو بھی حیدرآباد میں ا فتتاحی سال بھر تک جاری رہنے والی اس یادگاری تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

سال بھر تک جاری رہنے والی اس یادگاری تقریبات کا مقصد، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ، جنھوں نے  سمستھان کی آزادی اور انڈیا یونین نے اس کے انضمام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

ہندوستان کو انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد، 17 ستمبر 1948 کو ریاست حیدرآباد میں نظام کی حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی۔

تاریخ، ا نگریزوں کے خلاف  راجی جی گووند کی جدوجہد سمیت ، پوری تحریک آزادی میں جدوجہد کی مثالوں سے بھری پڑی ہے؛ کومارام بھیم کی لڑائی؛ 1857 میں طررے باز خان کی شجاعت، جو حیدرآباد شہر میں کوٹی میں برطانوی ریزیڈنٹ کمشنر کی رہائش گاہ پر ہندوستانی قومی پرچم لہرانا چاہتے تھے، ان مثالوں میں سے چند ایک ہیں۔

ہندوستان کی آزادی کے بعد یہ جدوجہد اور زور پکڑ گئی۔ وندے ماترم کا نعرہ لگانے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرنے اور سنستھان کو ہندوستانی یونین میں ضم کرنے کے مطالبے کے ساتھ، اس جدوجہد میں اپنے آپ کو ایک عظیم عوامی تحریک میں بدل دیا۔

آپریشن پولو کے تحت، ہندوستان کے  اوّلین وزیر داخلہ جناب سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برق رفتار اور بروقت کارروائی کی وجہ سے حیدرآباد کی آزادی ممکن ہوئی تھی۔

نظام کی حکمرانی کے تحت ، ریاست حیدرآباد میں موجودہ دور کا پورا تلنگانہ، مہاراشٹر کا مراٹھواڑہ علاقہ شامل تھا جس میں موجودہ کرناٹک کے، اورنگ ا ٓباد، بیڈ، ہنگولی، جالنا، لاتور، ناندیڑ، عثمان آباد، پربھنی اور کلبرگی، بیلاری رائےچور،یادگیر، کوپّل، وجے نگر اور بیدر شامل تھے۔

مہاراشٹر اور کرناٹک کی ریاستی سرکاریں، 17 ستمبر کو سرکاری طور پر لبریشن ڈے مناتی ہیں۔

*****

U.No.9858

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1856643) Visitor Counter : 283


Read this release in: Marathi , Telugu , English , Hindi