سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ذمہ داران  کے لئے آج ایک بین رابطہ نشست کا انعقاد

Posted On: 02 SEP 2022 8:58PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر (ڈی اے آئی سی) میں 02.09.2022 کو نشا مکت بھارت ابھیان، تیسری صنف کی بہبود، معذورین اور بزرگ شہریوں کی بہبود وغیرہ کے شعبے میں سرگرمِ عمل تمام ذمہ داران کے ساتھ ایک بین رابطہ نشست کا اہتمام کیا۔ تمام ذمہ داران کے ساتھ یہ بین رابطہ نشست ‘‘مودی ایٹ 20، ڈریمز میٹ ڈیلیوری’’ نامی ایک کتاب پر مبنی تھی۔ یہ کتاب معاشرے میں سماجی انصاف کے حصول کے رُخ پر بے پناہ بصیرت فراہم کرتی ہے۔ اس نشست کی صدارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر وریندر کمار نے کی اور محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلیوں کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب بھوپیندریادو مہمان خصوصی تھے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سریندر سنگھ  نے تمام معززین اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔

ممتاز مقررین میں تیسری صنف کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی قومی کونسل برائے تیسری صنف کے لوگوں کے/ کی رکن ایم ایکس۔ رشما، معذوری کے شعبے میں صنعت کار جناب جئے سنگھ چوہان، نشا مکت بھارت ابھیان کے میدان کے ممتاز سماجی کارکن جناب سندیپ پرمار اور ڈی آئی سی سی آئی کے صدر روی نارا نے محکمہ جاتی اسکیموں کی کامیابی کی کہانیاں سنائیں اور ان اسکیموں کے نتائج اور نتائج سے آگاہ کیا۔

تیسری صنف کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی / والے ریشما نے بتایا کہ مودی جی کے دور حکومت میں ان کی برادری کے لیے ایکٹ بنا کر اسے موثر بنایا گیا جس کے نتیجے میں ملک میں تیسری صنف کی کمیونٹی کو انصاف مل سکا۔

 

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلیوں کے مرکزی وزیر اور مہمان خصوصی، جناب بھوپیندریادو نے کتاب ‘‘مودی ایٹ 20، ڈریمز میٹ ڈیلیوری’’ کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے عزت مآب وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اپنی وزارت کی طرف سے چلائی جارہی تمام اسکیموں کی کامیابی کے بارے میں اظہار خیال کیا اور بتایا گیا کہ مودی جی 2001 میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ اس کے بعد کے تمام انتخابات میں وہ ناقابل شکست رہے اور ریاست میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ گجرات میں مودی جی کی زبردست کامیابی نے 2014 میں زبردست جیت کے ساتھ ان کے لئے ہندوستان کے مقبول وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار کی اور وہ 2019 میں اس سے بھی زیادہ اختیار کے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کام میں خیالات اور حقیقت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ ان کا عقیدہ، سوچ، پالیسیاں اور اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے کا موثر طریقہ قوم کو عالمی معیشت میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کی اربوں زندگیاں انقلاب سے ہم کنار ہو سکتی ہیں۔ ڈی اے آئی سی میں مودی ایٹ20 بک اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ شکریہ کی تحریک ایم او ایس جے اینڈ ای کےجوائنٹ سکریٹری راجیشیادو  نے پیش کی

 

تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1856513) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Manipuri