وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان  نے بالی، انڈونیشیا میں  متعدد میٹنگیں کیں


ایجوکیشن 2030 ایجنڈے پر اے ڈی جی، یونیسکو کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا

جناب  دھرمیندر پردھان نے آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں تعلیم اور ہنرمندی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا

Posted On: 02 SEP 2022 6:10PM by PIB Delhi

تعلیم اور فروغ  ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج بالی میں یونیسکو کی اے ڈی جی محترمہ اسٹیفنیا گیانینی سے ملاقات کی۔

جناب پردھان نے ایجوکیشن 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر یونیسکو کی اے ڈی جی محترمہ اسٹیفنیا گیانینی کے ساتھ بامعنی بات چیت کی۔ انھوں نے زبان پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے اور بھارت کی صدارت میں آنے والے جی 20 کے لیے یونیسکو کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VIT5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023ATH.jpg

تعلیم اور فروغ  ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈونیشیا کے بالی میں وزیر تعلیم جناب ندیم انور مکارم کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

indo 1.jfif

دونوں وزراء نے تعلیم اور فروغ  ہنر مندی سے متعلق  شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور انڈونیشیا اور بھارت کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کی مکمل صلاحیت کا ادراک کرنے پر بھی نتیجہ خیز بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ہنرمندی میں تعاون کے مواقع تلاش کیے، خاص طور پر نصاب کے ڈیزائن، طلبہ کے تبادلے اور تحقیق کے شعبوں میں۔

indo 2.jfif

بعد ازاں، جناب پردھان نے جی 20 فریم ورک کے تحت ایک کامیاب ایڈ ڈبلیو جی اور وزرائے تعلیم  کی میٹنگ کے انعقاد کے لیے عالی جناب ندیم اور انڈونیشیا کو مبارکباد دی۔ جناب  پردھان نے بھارت کے لئے ان کی حمایت اور بھارت کے تعلیم اور ہنر کے شعبوں میں تعاون کرنے کی خواہش کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں  بھارت  آنے کی دعوت بھی دی۔

جناب پردھان نے آسٹریلیا کے وزیر ابتدائی بچپن کی تعلیم اور  نوجوانوں کے وزیر ڈاکٹر اینے ایلی ایم پی  کے ساتھ بھی دو طرفہ میٹنگ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059BUT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006KUN6.jpg

دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی بچپن اور اسکولی تعلیم کے شعبے میں تعامل کو گہرا کرنے کے لیے وزراء نے نتیجہ خیز بات چیت کی۔

بعد میں جناب پردھان نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور  فروغ ہنرمندی کی ترقی میں سرگرم  تعاون کررہےہیں۔ ابتدائی بچپن اور اسکول کی تعلیم میں گہرا تعامل ہمارے دونوں ممالک میں بچوں کو زندگی بھر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9833

 




(Release ID: 1856422) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi