الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

اگست 2022 کے دوران شکایات کے ازالے کے اشاریے میں یو آئی ڈی اے آئی سرفہرست

Posted On: 02 SEP 2022 5:38PM by PIB Delhi

ماہ اگست 2022 کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے شائع کردہ درجہ بندی کی رپورٹ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تمام وزارتوں/محکموں میں یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھاٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) سرفہرست ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی اے ایم ایس) کے ذریعے موصول ہونے والے معاملات کے حل میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی بھارت کے باشندوں کی خدمت کے لیے مزید عزم بستہ ہے اور زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی دونوں کے لیے محرک رہا ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی کے پاس یو آئی ڈی اے آئی ہیڈ کوارٹر ڈویژنوں، ریجنل دفاتر، ٹیکنالوجی مرکز اور رابطہ مرکز کے شراکت داروں پر مشتمل ایک مضبوط شکایات کے ازالے کا طریقہ کار موجود ہے جو یو آئی ڈی اے آئی کو 7 دن کے اندر تقریباً 92 فیصد سی آر ایم شکایات کو حل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔

یہ تنظیم اپنے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وقف ہے اور جلد ہی جدید ترین اوپن سورس سی آر ایم حل شروع کرنے جا رہی ہے۔ نیا کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) حل جدید خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو ملک کے باشندوں کو یو آئی ڈی اے آئی سروس کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔

نئے سی آر ایم حل میں فون کال، ای میل، چیٹ بوٹ، ویب پورٹل، سوشل میڈیا، لیٹر اور واک ان جیسے ملٹی چینلز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی جس کے ذریعے شکایات درج کرائی جا سکیں گی، ان کو ٹریک کیا جا سکے گا اور انھیں موثر طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔ یہ نفاذ کے آگے کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی کی کوشش ہے کہ ملک کے باشندوں کی آواز سنی جائے اور ان کو بااختیار بنایا جائے تاکہ سسٹم پر ان کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9826



(Release ID: 1856391) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi