کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مہاراشٹر میں ادویہ سازی کی صنعت
Posted On:
02 AUG 2022 5:08PM by PIB Delhi
محکمے نے 11مارچ 2022 کو ادویہ سازی کی صنعت کومستحکم بنانے (ایس پی آئی ) سے متعلق اسکیم کے لئے حال ہی میں رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔اس اسکیم کا اطلاق ، ملک کے سبھی حصوں میں ہوگا۔اس اسکیم کے مقاصددرج ذیل ہیں:
- موجودہ بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کومستحکم بنانا تاکہ یکساں اور مشترکہ سہولتیں تیار کرنے کے لئے ادویہ سازی کے کلسٹر س کو مالی امداد فراہم کرکے تجارت کو ادویہ سازی کے شعبے میں ایک عالمی لیڈر بنایاجاسکے ۔
- ایس ایم ایز اور ایم ایس ایم ایز کی پیداواری سہولتوں کو جدید طرز پر ڈھالنا تاکہ ان اداروں کے پونجی کے قرضوں پرسود کی شرح میں رعایت یا سرمایہ پر سبسڈی فراہم کرکے ، قومی اور بین الاقوامی انضباطی معیارات پر پورا اترا جاسکے ۔
- ادویہ سازی اور طبی آلات سے متعلق صنعت کے بارے میں معلومات اور بیداری میں اضافہ کرنا۔ اس کے تحت مطالبات کا اہتمام کیا جائے گا، ڈیٹا بیس تیار کئے جائیں گے اور صنعت کے سرکردہ افراد ،قائدین ،ماہر ین تعلیم اور پالیسی سازوں کو یکجا کیا جائے گا تاکہ ان کے تجربات اورعلم سے استفادہ کیا جاسکے ۔
اس اسکیم کے تحت سال 22-2021 سے 26-2025 تک کی پانچ سالہ مدت کے لئے کل مالی بجٹ 500 کروڑروپے مختص کیا گیا ہے۔
ادویہ سازی سے متعلق ٹکنالوجی کوجدیدطرز پر ڈھالنے کی غرض سے امدادی اسکیم (پی ٹی یو اے ایس ) کے تحت ،معیار اور ٹکنالوجی کو جدیدطرز پر ڈھالنے کی غرض سے ادویہ سازی کے شعبے کی ایم ایس ایم ای یونٹو ں کی معاونت کی جاتی ہے۔ایس پی آئی کی اسکیم کی مدت کے دوران ، لگ بھگ 420ایم ایس ایم ای یونٹوں کو مددفراہم کرنے کا ارادہ ہے۔
مشترکہ اور یکساں سہولتوں کے لئے ادویہ سازی کی صنعت کی امداد ، اے پی آئی –سی ایف کے تحت مشترکہ اور یکساں بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں تیار کرنے کی غرض سے ادویہ سازی کے کلسٹر س کو فراہم کی جاتی ہے۔ایس پی آئی کی اسکیم مدت کے دوران 10 پروجیکٹوں کو مدد فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ادویہ سازی کا محکمہ ، بھارت کو ادویہ سازی کے شعبے میں ایک عالمی لیڈر بنانے کے مقصدسے ، ملک میں ادویہ سازی کے شعبے کی بنیادی ڈھانچے سے متعلق سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے سخت کوششیں کررہا ہے۔
- ملک کو ادویہ سازی کے شعبے میں آتم نربھر بنانے کے مقصدسے ،ادویہ سازی کے محکمے نے بھارت میں اہمیت کے حامل کلیدی ابتدائی میٹریل (کے ایس ایمس )، ایک عمل سے دوسرے عمل میں داخل ہونے والی دواؤں(ڈ ی آئیز )اور ادویہ سازی کےسرگرم اجزا (اے پی آئیز ) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کوفروغ دینے کی خاطر پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ) کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کے لئے کل 6940 کروڑروپے کے بقدر مالی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔جب کہ یہ اسکیم مالی سال 21-2020 سے مالی سال 30-2029 تک کے لئے نافذ ہوگی۔اس اسکیم کے تحت کل 51 درخواست کنندگان کو منتخب کیا گیا ہے۔
ادویہ سازی کے لئے ‘‘پیداوار سے منسلک ایک اور قریبی اسکیم ’’کا آغازکیا گیا ہے۔مالی سال
- 21-2020 سے مالی سال 29-2028تک کی مدت کے لئے نافذ ہونے والی اس اسکیم کے لئے کل 15000 کروڑروپے کے بقدر مالی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصدبھارت کی مینوفیکچرنگ یا مال کی تیاری سے متعلق صلاحیتوں کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔
اس کے تحت شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا اورادویہ سازی کے شعبے میں زیادہ قدر والی اشیا کی مصنوعات کو متنوع بنانے میں تعاون کرنا ہے۔
بڑی مقدار میں دواسازی سے متعلق پارکوں کو فروغ دینے سے متعلق اسکیم ، مالی سال 21-2020 سے مالی سال 25-2024 تک کے لئے نافذالعمل ہوگی اور اس کے لئے کل 3000 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔اس اسکیم کےتحت بڑی مقدار میں دواسازی سے متعلق پارک قائم کرنے کی غرض سے تین ریاستوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
کیمیائی اشیا اور کھاد کے محکمے کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
(02-09-2022)
U-9812
(Release ID: 1856269)