امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
لازمی سرٹیفیکیشن کے دائرے میں 450 سے زیادہ مصنوعات
صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ آئی ایس آئی مارک والی مصنوعات خریدیں
Posted On:
02 AUG 2022 5:57PM by PIB Delhi
آج تک، 450 سے زیادہ مصنوعات لازمی سرٹیفیکیشن کے دائرے میں ہیں۔ لازمی سرٹیفیکیشن کے تحت کنزیومر پروڈکٹس میں سیمنٹ، الیکٹرک آئرن، الیکٹرک ایمرسن واٹر ہیٹر، گھریلوفوڈ مکسر، سوئچز، ہیلمٹس، گھریلو پریشر ککر، آٹو موٹیو ٹائر، ٹیوبیں، پیک شدہ پینے کا پانی، ایل پی جی چولہے، ایل پی جی سلنڈر، کھلونے وغیرہ شامل ہیں۔ لازمی سرٹیفیکیشن کے تحت کنزیومر الیکٹرانک مصنوعات میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹی وی، پاور اڈاپٹر، پاور بینک، ڈیجیٹل کیمرہ وغیرہ شامل ہیں۔ صارفین کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ آئی ایس آئی مارک والی مصنوعات خریدیں۔
متعدد مصنوعات کے لیے، ہندوستانی معیارات کی تعمیل کو حکومت ہند نے مختلف امور عوامی مفاد، انسان، جانوروں یا پودوں کی صحت کا تحفظ، ماحولیات کی حفاظت، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی روک تھام اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی بنایا ہے۔ ان مصنوعات کے لیے، حکومت مینوفیکچررز کے لیے ہندوستانی معیارات پر عمل کرنا اور بی آئی ایس سرٹیفیکیشن حاصل کرنا لازمی قرار دیتی ہے۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) مصنوعات اور خدمات کے معیار کے لیے پابند عہد ہے۔ بی آئی ایس کے ذریعہ وضع کردہ ہندوستانی معیارات پروڈکٹ سرٹیفیکیشن اسکیموں کی بنیاد بناتے ہیں، جو صارفین کو مصنوعات کے معیار کی تیسری پارٹی کی یقین دہانی فراہم کرتے ہیں۔ بی آئی ایس حکومت کی طرف سے جاری کردہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز ) کو لاگو کرتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نوٹیفائڈ مصنوعات متعلقہ ہندوستانی معیارات کی ضروریات کے مطابق ہوں۔
کیو سی او کے شروع ہونے کی تاریخ کے بعد، کوئی بھی شخص معیاری نشان کے بغیر کیو سی او کے تحت احاطہ کیے گئے کسی بھی پروڈکٹ کو تیار، درآمد، تقسیم، فروخت، کرایہ، لیز، اسٹور یا فروخت کے لیے نمائش نہیں کر سکتا سوائے بی آئی ایس کی جانب سے درست سرٹیفیکیشن کے۔ چونکہ کیو سی اوز ہندوستانی مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مینوفیکچررز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، اس لیے ہندوستانی صارفین کو ہندوستان میں تیار کردہ اور ملک میں درآمد کی جانے والی ایسی مصنوعات کے معیار کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔ بی آئی ایس سرٹیفیکیشن اسکیم بنیادی طور پر رضاکارانہ ہے۔
کیو سی اوز مرکزی حکومت کے تحت مختلف لائن وزارتوں (ریگولیٹرز) کی طرف سے جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مصنوعات/ مصنوعات کے زمرے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد آرڈر کے ذریعے ریگولیٹ کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جو آرڈر کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے سیکشن 29 کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت قید یا جرمانے یا دونوں کے ساتھ سزا کے قابل ہوگا۔
کوئی بھی استثنیٰ جیسے مخصوص مصنوعات ،وہ مصنوعات جو برآمدوغیرہ کئے جانے ہیں سے متعلق آرڈر کا عدم اطلاق لائن منسٹری (ریگولیٹر) کے دائرہ کار میں آتے ہیں جس نے کیو سی او جاری کیا ہے۔ جہاں کہیں بھی استثنیٰ کی اجازت ہے، وہ واضح طور پر متعلقہ کیو سی او میں ہی سامنے لائے جاتے ہیں۔
کیو سی او جاری کرنے میں مرکزی حکومت کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے لیے، بی آئی ایس لائن وزارتوں/محکموں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتا ہے اور ہندوستانی معیارات، مناسب مطابقت کی تشخیص اسکیم وغیرہ سے متعلق تکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورتی میٹنگ میں بھی شرکت کرتا ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ کیو سی اوز کے بارے میں معلومات مندرجہ ذیل لنک کے تحت بی آئی ایس کی ویب سائٹ (www.bis.gov.in) سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ Conformity Assessment Conformity Assessment -> Product Certification -> Products under Compulsory Certification۔
****
U.No:9816
ش ح۔ اک۔س ا
(Release ID: 1856268)
Visitor Counter : 155