زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
تمباکو کے کاشتکاروں کے لیے اختیارات
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تقریباً 1.12 لاکھ ایکڑ اراضی تمباکو کی کاشت سے دوسری متبادل فصلوں کی طرف منتقل ہوئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2022 6:05PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ(ڈی اے اور ایف ڈبلیو) 16-2015 سے کاشتکاروں کو متبادل فصلوں/کاشت کاری کے طریقوں کی طرف رجوع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 تمباکو پیدا کرنے والی ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی) کی ذیلی اسکیم مختلف اقسام کی فصلوں سے متعلق پروگرام (سی ڈی پی) کا نفاذ کررہا ہے۔ سی ڈی پی کے تحت، تمباکو پیدا کرنے والی ریاستوں کو تمباکو کی فصلوں سے متبادل زرعی/ باغبانی فصلوں کی طرف منتقل کرنے کے لیے مناسب اقدامات/ دخل اندازیوں کے لیے آسانی فراہم کی جارہی ہے۔
10 تمباکو پیدا کرنے والی ریاستوں میں اس اسکیم کے نفاذ کے لیے18-2017، 19-2018، 20-2019، 21-2020اور 22-2021 کے لیے مرکز کا حصہ بالترتیب 667.00 لاکھ، 667.00 لاکھ روپے، 1000.00 لاکھ اور 1000.00 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کیے گئے۔
گزشتہ پانچ سالوں یعنی 18-2017سے 22-2021 کے دوران، تمباکو کی کاشت کی کل 111889 ایکڑ اراضی کو دیگر متبادل فصلوں / کاشت کے طورطریقوں کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔
سی ڈی پی کے علاوہ، حکومت ہند ریاستوں کی مخصوص ضروریات/ ترجیحات کے لیے آرکے وی آئی کے تحت ریاستوں کوآسانی بھی فراہم کرتی ہے اور ریاستیں متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کی سربراہی میں ریاستی سطح کی منظوری کمیٹی ( ایس ایل ایس سی) کی منظوری کے ساتھ آر کے وی آئی کے تحت فصلوں کے تنوع کو فروغ دے سکتی ہیں۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ زرعی/باغبانی فصلوں کے فروغ کیلئے باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن(ایم آئی ڈی ایچ) وغیرہ کی خاطرچاول، گندم، دالیں، غذائیت سے متعلق اناج، موٹے اناج، تیل کی بیجوں اور تجارتی فصلوں (کپاس، جوٹ اور گنا) سے متعلق قومی خوراک کے تحفظ کا مشن جیسے مختلف فصلوں کے ترقیاتی پروگرام بھی نافذ کرتا ہے۔
آئی سی اے آر - راجمندری میں تمباکو پر تحقیق کے مرکزی ادارے نے ریاستوں کو تمباکو کی کاشت تبدیل کرنے کے لیے متبادل فصل کے نظام کی سفارش کی ہے۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.9806
(ریلیز آئی ڈی: 1856223)
وزیٹر کاؤنٹر : 114