کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی میں سانتا کروز الیکٹرانکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ) میں میگا کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے اور ایسے پروجیکٹوں کے لیے ایک مثال قائم کی جانی چاہیے: جناب پیوش گوئل


آنے والا میگا سی ایف سی جواہرات اور زیورات کے شعبے کی عالمی مسابقت کو فروغ دے گا- جناب پیوش گوئل

سی ایف سی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ویلیو چین کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کرے گا: جناب گوئل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2022 7:01PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ممبئی میں سانتا کروز الیکٹرانکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ) میں تیار ہونے  والی میگا کامن فیسیلٹی سنٹر (سی ایف سی) کی بڈنگ کو  ایک مثال کے طور پر کام کرنا چاہیے کہ سرکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے پروجیکٹ بھی ٹائم فریم کی پابندی کر سکتے ہیں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکتے ہیں۔

وہ آج ممبئی میں سانتا کروز الیکٹرانکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ) میں میگا کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) بلڈنگ کی بھومی پوجن تقریب سے ورچوئل طریقے سے  خطاب کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یکم مئی 2023 تک تعمیر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور اسی دن ایس ای ای پی زیڈ کے 50 سال مکمل ہو ں گے اور اسی دن یوم مہاراشٹر اور لیبر ڈے بھی ہے۔

وزیر موصوف نے سی ایف سی کو ایس ای ای پی زیڈ کا تاج اور جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کی ایک اہم  کامیابی قرار دیا۔ جناب گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ہماری برآمدات کی ترقی میں تعاون کرے گا اور ’سب کا پریاس‘ کے ساتھ ہم یقینی طور پر اپنے مقصد کو حاصل کریں گے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان برآمدات کو فروغ دینے میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) ماڈل کے موثر ہونے کو تسلیم کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک ہے، جس نے 1965 میں کانڈلا میں ایشیا کا پہلا ای پی زیڈ قائم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایس ای پی زیڈ کو عالمی بازاروں کے لیے گولڈن گیٹ وے  کے طور پر جانا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میگا سی ایف سی ایک اہم پروجیکٹ ہو گا جو جدید مشینری اور تکنیکی مدد کی فراہم  کراتے ہوئے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی عالمی مسابقت کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ  کامرکز  قائم ہونے سے یہ موجودہ معیار، پیداواری صلاحیت، افرادی قوت کی مہارت، گھریلو تحقیق اور ترقی اور ٹیکنالوجی کو بڑھانے اور لاگت کی مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ سی ایف سی ایک سماجی پروجیکٹ کے طور پر بھی کام کرے گا، کیونکہ یہ یونٹوں اور خصوصی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ایسی سہولیات فراہم کرکے کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا جن کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور  اس سے انہیں ویلیو چین کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ایس ای ای پی زیڈ مجموعی طور پر 30,000 کروڑ روپے مالیت کی برآمدات کا تعاون کرتا ہے۔ اس کی بڑی برآمدات اور روزگار کے امکانات کے پیش نظر، حکومت جواہرات اور زیورات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔ یو اے ای اور آسٹریلیا کے ساتھ ایف ٹی ایز ​​نے اس شعبے کے لیے کئی دروازے کھول دیے ہیں۔ انڈیا- یو اے ای سی ای پی اے کے بعد سادہ سونے کے زیورات کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور یورپی یونین، برطانیہ اور کناڈا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 9788                          


(ریلیز آئی ڈی: 1856125) وزیٹر کاؤنٹر : 141