سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نتن گڈکری نے ناگپور میں نیشنل ویوشری اینڈ اڈیپ (معذور افراد کی مدد) اسکیم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 01 SEP 2022 3:55PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مرکزی حکومت کی نیشنل ویوشری اینڈ اڈیپ (معذور افراد کی مدد) اسکیم کے تحت آج ناگپور میں بزرگ شہریوں اور  معذور افراد کو مفت آلات اور سامان فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W1VV.jpg

 

سال 2016 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی جانب سے معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت 27 فروری سے 23 اپریل 2022 تک بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے اسکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناگپور شہر میں 28000 اور دیہی ناگپور میں 8000 لوگوں سمیت تقریباً 36000 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی۔ ان سب کو آلات اور سامان تقسیم کئے  جا رہے ہیں۔ ان تمام آلات اور سامان کی کل لاگت 34.83 کروڑ روپے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QUEG.jpg

 

ناگپور شہر کے تمام چھ اسمبلی حلقوں میں ان آلات کی تقسیم کے لیے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، آج (یکم ستمبر) کو اسی سلسلے کا دوسرا پروگرام ہے۔ آج مشرقی ناگپور اسمبلی حلقہ کے 4549 مستفیدین کو کل 34130 آلات دیے گئے ہیں، جن کی مجموعی لاگت 4.82 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F7WF.jpg

 

ان آلات کی 43 اقسام میں بنیادی طور پر ٹولز اور سامان مثلاً تھری وہیلر سائیکل (ہاتھ سے چلنے والی)، وہیل چیئرز، واکنگ اسٹکس، ڈیجیٹل ہیئرنگ ایڈز، بصارت سے محروم افراد کے لیے اسکرین ریڈنگ کے ساتھ اسمارٹ فون، بریل کین (فولڈنگ کین) کے ساتھ مصنوعی بازو اور ٹانگیں شامل ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9776


(Release ID: 1856045) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi