قبائیلی امور کی وزارت
این ای ایس ٹی ایس، قبائلی امور کی وزارت اور سی بی ایس ای نے ٹاٹا ٹرسٹ، ٹی آئی ایس ایس اور ایم جی آئی آئی ایس کے تعاون سے ای ایم آر ایس اسکول کے پرنسپلوں اور اساتذہ کے لیے 21ویں صدی کے پروگرام کے لیے تجرباتی تربیت کے دوسرے بیچ کا افتتاح کیا
اس کا مقصد 8 ہفتے کے اس پیشہ ورانہ ترقی کے تربیتی پروگرام میں 300 ای ایم آر ایسز اساتذہ کو شامل کرنا ہے
Posted On:
03 AUG 2022 6:31PM by PIB Delhi
این ای ایس ٹی ایس ، قبائلی امور کی وزارت اور سی بی ایس ای نے آج ٹاٹا ٹرسٹز، ٹی آئی ایس ایس اور ایم جی آئی آئی ایس کے اشتراک سے ورچوئل طریقے سے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کے پرنسپلوں اور اساتذہ کے لیے 21ویں صدی کے پروگرام کے لیے تجرباتی ٹریننگ کا افتتاح کیا۔
قبائلی امور کی وزارت میں نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) کے کمشنر جناب آسیت گوپال نے پروگرام کا افتتاح کیا اور ای ایم آر ایس کے اساتذہ اور پرنسپلوں کے لیے کورس-II کے افتتاح کا باضابطہ اعلان کیا۔
افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جناب گوپال نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے جو کہ ایک تاریخی پالیسی دستاویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ پروگرام تجرباتی تربیت کی تدریس کے میدان میں منفرد سمجھا جاتا ہے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (سی پی ڈی) کے حصے کے طور پر اپنے مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔
پہلے مرحلے میں، یہ پروگرام 20 نومبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس میں 6 ریاستوں، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں واقع سی بی ایس ای اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے 350 اساتذہ نے حصہ لیا۔
دوسرے مرحلے میں، پہلے مرحلے میں شامل ریاستوں کے علاوہ گجرات، ہماچل پردیش، تلنگانہ اور اتراکھنڈ کے 300 ای ایم آر ایس اساتذہ کو 8 ہفتے کے پیشہ ورانہ ترقی کے تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔
21 ویں صدی کے تجرباتی تعلیمی پروگرام کو اساتذہ اور پرنسپل کے لیے ایک آن لائن پروگرام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کلاس روم کی تعلیم کو حقیقی زندگی کے تجربات کے مطابق ڈھالنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ پہلے مرحلے میں، جو نومبر، 2021 سے اپریل، 2022 تک چلا، یہ پروگرام تمام منتخب اساتذہ اور پرنسپلوں کو مفت پیش کیا گیا۔ ان منتخب اساتذہ کو ‘ُٹیچر لیڈرز’’ کے طور پر تربیت دی گئی تھی جو تجرباتی تربیت کی تدریس کو سمجھنے کے لیے پوری ای ایم آر ایس تعلیمی برادری کی قدم بہ قدم رہنمائی کریں گے۔
اس کورس کو ٹی آئی ایس ایس اور ایم جی آئی ایس کی فیکلٹی کی مشاورت سے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ تجرباتی تعلیم کے نظریاتی اور پیشہ ورانہ پہلوؤں کے بارے میں اساتذہ کی سمجھ میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ 8 ہفتے کا پروگرام ہے جس میں ورچوئل ویبنار کے ساتھ 4 ماڈیولز شامل ہیں تاکہ اساتذہ کو ان کی سمجھ بوجھ پر بات کرنے اور کورس سیکھنے میں مدد ملے۔ ویبینار پراجیکٹ کی نقشہ بندی اور سبق کی منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیکھنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کا ایک جائزہ فراہم کرے گا۔ اس کورس کا تصور کیا گیا ہے اور اسے شریک تخلیقی تجرباتی تربیت کے طرز پر لاگو کیا جائے گا۔ اس کورس کے لیے منتخب کیے گئے اساتذہ کا سفر اس تربیت کی رہنمائی کرے گا جس کا ہم طالب علموں کو روزانہ کی کلاسوں میں بامعنی، حقیقی زندگی کے حالات اور پروجیکٹ پر مبنی عملی اور فعال سرگرمیوں کے ساتھ تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.9772
(Release ID: 1856019)
Visitor Counter : 114