محنت اور روزگار کی وزارت
صنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمت کا اشاریہ (2016=100) – جولائی، 2022
Posted On:
31 AUG 2022 7:37PM by PIB Delhi
لیبر بیورو، جو کہ وزارت برائے محنت و روزگار کا ایک منسلک دفتر ہے، ہر ماہ صنعتی کارکنوں کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس کو ملک کے 88 صنعتی طور پر اہم مراکز میں پھیلی 317 مارکیٹوں سے جمع شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر مرتب کر رہا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور آل انڈیا کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کاج کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ ماہ جولائی 2022 کا انڈیکس اس پریس ریلیز میں جاری کیا جا رہا ہے۔
جولائی، 2022 کے لیے آل انڈیا سی پی آئی- آئی ڈبلیو میں 0.7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 129.9 (ایک سو انتیس اعشاریہ نو) رہا۔ 1 ماہ کی فیصد کی تبدیلی پر، اس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک سال پہلے کے انہی مہینوں کے درمیان 0.90 فیصد کا اضافہ تھا۔
موجودہ انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ اضافے کی سمت میں دباؤ ہاؤسنگ گروپ سے آیا جس نے کل تبدیلی میں 0.37 فیصد پوائنٹس کا حصہ ڈالا۔ اشیاء کی سطح پر کھانا پکانے کی گیس، بجلی گھریلو، آلو، پیاز، لوکی، آم، کیلا، مرچ خشک، پکا ہوا کھانا، گندم، گندم کا آٹا، ارہر دال، تور دال وغیرہ انڈیکس میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم، اس اضافے کو بڑی حد تک ٹماٹر، پولٹری چکن، سویابین کا تیل، سورج مکھی کا تیل، سرسوں کا تیل، پام آئل، چاول، سیب، لیموں، مولی، لہسن، ڈرم سٹک وغیرہ نے گراوٹ کا دباؤ بنا کر مزید آگے بڑھنے سے روکا۔
مرکز کی سطح پر ادھم سنگھ نگر میں 3.8 پوائنٹس کا زیادہ سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد جلپائی گوڑی اور جالندھر نے بالترتیب 3.3 اور 3.2 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دیگر مراکز میں سے ، 9 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 32 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 24 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس، سالیم نے 4.1 پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی ریکارڈ کی۔ دیگر مراکز میں سے ، 2 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 3 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 11 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کے درمیان کمی ریکارڈ کی گئی۔ باقی 3 مراکز کے انڈیکس مستحکم رہے۔
سال بہ سال مہنگائی پچھلے مہینے کے 6.16 فیصد کے مقابلے میں 5.78 فیصد رہی اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران 5.26 فیصد رہی۔ اسی طرح خوراک کی افراط زر گزشتہ ماہ کے 6.73 فیصد کے مقابلے میں 5.96 فیصد اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران 4.91 فیصد رہی۔
سی پی آئی- آئی ڈبلیو ( غذائی اور عمومی) پر مبنی سال بہ سال افراط زر

جون، 2022 اور جولائی، 2022 کے لیے آل انڈیا گروپ وار سی پی آئی- آئی ڈبلیو
نمبرشمار
|
گروپ
|
جون2022
|
2022 جولائی،
|
I
|
خوراک اور مشروبات
|
130.0
|
129.7
|
II
|
پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیاء
|
144.4
|
144.4
|
III
|
کپڑے اور جوتے وغیرہ
|
127.0
|
127.2
|
IV
|
ہاؤسنگ
|
118.9
|
121.0
|
V
|
ایندھن اور لائٹ
|
172.8
|
178.2
|
VI
|
متفرق
|
125.9
|
126.1
|
|
عام اشاریے
|
129.2
|
129.9
|
سی پی آئی- آئی ،ڈبلیو: گروپ انڈیکس
اگست 2022 کے مہینے کے لیے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ 30 ستمبر 2022 بروز جمعہ جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ www.labourbureaunew.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.9755
(Release ID: 1855951)