سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرکارنے ہندوستان کے تحقیقی و ترقیاتی ایکو سسٹم پر کسی بھی طرح کے غیر مناسب کنٹرول کے ہونے کو خارج کیا


ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ تحقیقی تجاویز کی پروسیسنگ اور تجزیہ  کو منظوری کے لئے ڈجیٹل تکنیکوں کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے شفافیت میں بہتری آئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 5:06PM by PIB Delhi

سرکار نے آج ہندوستان کے تحقیقی اور ترقیاتی ایکو سسٹم پر کسی بھی طرح کے غیر مناسب انتظامی کنٹرول کو خارج کردیا ہے ۔

لوک سبھا میں ایک سوال کےجواب میں سائنس و ٹکنالوجی کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت   (آزادنہ چارج)، وزیراعظم کا دفتر (پی ایم او ) ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاف کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ تمام محکمہ سا ئنس حکومت ہند کے دیگر محکموں کے ساتھ آپسی تال میل میں ایک مربوط نظریہ کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے یہ بھی بتایا کہ سرکار نے ڈجیٹل تکنیکوں کااستعمال کرکے تحقیقی تجاویز کی پروسیسنگ میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے کچھ اہم پہل کی ہے، ان میں تحقیقی تجاویز کا تجزیہ و منظوری اور ڈجیٹل منتقلی کی تجاویز کی آن لائن وصولیابی و آن لائن پروسیسنگ شامل ہیں۔ اس نے نفاذ کے تعلق سے شفافیت میں بہتری لانے کاکام کیا ہے  اورپروسیسنگ کی اوسط وقت کو پہلے کے 9 مہینے سے کم کرکے تقریبا  ساڑھے چار مہینے کردیا ہے ۔ وہیں سرکار نے سائنسداں برادری سمیت شہریوں کی تشویشات کو دو ر کرنے  کے لئے ایک موثر شکایتی ازالہ سسٹم  بھی شروع کیا ہے ، اس کےعلاوہ نئی سائنس  ، ٹکنالوجی، اختراعاتی پالیسی  کی تعمیر کے تحت ملک میں ’تحقیق میں آسانی لانے‘ کے مسودہ میں کئی سفارشات کو شامل کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ سرکار نے عالمی سطح کے صف ا ول کے اختراعات حامی ممالک  میں سائنسی انتظامیہ اور حکمرانی بنیادی ڈھانچےکامطالعہ کیا ہے ۔ دنیا میں زیادہ تر سائنس و ٹکنالوجی اختراعات کی قیادت والی معیشتیں  ’کاروبارکرنےمیں آسانی ‘ کےنظریہ کے عین مطابق اپنے ’اختراعات کرنےمیں آسانی‘ کو بہتربنانےکی سمت میں کوششیں کررہے ہیں ۔ بعض عا لمی رینکنگ ہے جو اس پہلو پر رپورٹ کررہے ہیں، ا ن میں عالمی اختراعاتی اشاریہ اور عالمی مسابقتی اشاریہ شامل ہیں ۔ یہ تقابلی تجزیاتی سائنس اور ٹکنالوجی حکمرانی کو انتظامیہ سے جڑی اہم خصوصیات کو سامنے لاتےہیں ۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان نے زیاد ہ تر عالمی اشاریوں میں اپنی رینکنگ کےمعاملےمیں   کافی پیش رفت کی ہے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر

U. No.9758

 


(ریلیز آئی ڈی: 1855947) وزیٹر کاؤنٹر : 97