زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت نے پی ایم کسان کے سلسلے میں ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی


کوئی بھی اہل کسان سمان ندھی سے محروم نہیں رہنا چاہئے:جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 31 AUG 2022 7:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہمیشہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ان کو  سماجی و اقتصادی  طورپر بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت نے زراعت کے شعبے کی بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم -کسان) اسکیم ایک اہم پہل ہے۔ اس اسکیم کی پیشرفت کا زراعت اور کسانوں کی بہبود کےمرکزی  وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران جناب تومر نے کہا کہ کوئی بھی اہل کسان اس اسکیم کے فوائد سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے ریاستوں سے ڈیٹا کی تصدیق اور اپ ڈیٹ کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کو بھی کہا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BQ9M.jpg

پی ایم کسان کے تحت اہل کسانوں کو دو دو ہزار روپے کی تین برابر قسطوں میں چھ ہزار روپے ہر سال دئے جاتے ہیں ،تاکہ وہ گھریلو ضروریات کے ساتھ زرعی اور متعلقہ اخراجات کو پورا کرسکیں۔فروری 2019 میں اس کے آغاز کے بعد سے اب تک پی کسان کے تحت گیارہ قسطیں  جاری کی گئی ہیں۔اس اسکیم کے تحت اب تک  11.37 کروڑ اہل کسانوں کو دو لاکھ کروڑ روپے منتقل  کئے گئے ہیں۔

پی ایم کسان  کے فائدہ صرف ان کسانوں کو دیا جاتا ہے جن کے پاس زمین ہے۔  پی ایم -کسان اور مستقبل میں شروع کی جانے والی دیگر اسکیموں اور کسانوں کی بہبود کی اسکیموں کے لیے اہل کسانوں کی فوری شناخت کے لیے ایک ڈیٹا بیس تیار کیا  جا رہا ہے۔ اس میں آدھار، کسانوں کے بینک اکاؤنٹ سمیت تمام معلومات ہوں گی اور کسانوں کے زمینی ریکارڈ کو ان کے ریکارڈ کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ ڈیٹا بیس بنانے کے لیے ریاستوں کے زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔ آج کی میٹنگ اسی سلسلے میں ہوئی۔

 

میٹنگ میں اتر پردیش، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، ہریانہ، آندھرا پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، پنجاب، راجستھان، آسام، اروناچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ اور بہار کے وزرائے زراعت نے بھی اپنے خیالات پیش کئے۔ مرکزی زراعت سکریٹری جناب منوج آہوجا اور ایڈیشنل سکریٹری جناب ابھیلکش لیکھی دیگر ریاستوں کے وزراء/سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔ پی ایم کسان کے جوائنٹ سکریٹری اور سی ای او ڈاکٹر پرمود کمار مہردا نے اسکیم پر ایک پریزنٹیشن دی۔

*****

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:9741



(Release ID: 1855890) Visitor Counter : 101


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Punjabi