عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے 30 اور 31 اگست ، 2022 کو امرتسر میں بینکروں کی بیداری سے متعلق ایک دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا؛ یہ پروگرام پنجاب نیشنل بینک کے اُن افسروں کے لیے منعقد کیا گیا جو ملک کے شمالی خطے کے لیے پنشن سے متعلق کام کاج کرتے ہیں
Posted On:
31 AUG 2022 5:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 اگست، 2022/ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے 30 اور 31 اگست ، 2022 کو امرتسر میں بینکروں کی بیداری سے متعلق ایک دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا؛ یہ پروگرام پنجاب نیشنل بینک کے اُن افسروں کے لیے منعقد کیا گیا جو ملک کے شمالی خطے کے لیے پنشن سے متعلق کام کاج کرتے ہیں۔
ڈی او پی پی ڈبلیو کے افسران کی ایک ٹیم نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کو پنشن کی تقسیم سے متعلق پنشن پالیسی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے بارے میں مختلف اجلاس منعقد کی ہے۔ جس کا مقصد پنجاب نیشنل بینک کے ، فلڈ میں کام کرنے والے لوگوں کو کام کاج کے تازہ ترین طور طریقوں سے واقف کرانا تھا۔ پنشن یافتگان اور سالانہ زندگی سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے ڈیجیٹل طریقوں سے متعلق انکم ٹیکس معالات پر یہ خصوصی اجلاس منعقد کیے گئے ۔ چیف کنٹرولر (پنشن ) سی پی اے او نے اُن عوامل کا ذکر کیا جن کی وجہ سے پنشن یافتگان کو شکایتوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کچھ اقدامات کی بھی تجویز رکھی جو بینک کی طرف سے جلد ازالے کے لیے اپنائے جا سکتے ہیں۔
ڈی او پی پی ڈبلیو کی طرف سے تیار کیا گیا پنشن سے متعلق ایک مربوط پورٹل کو پی این بی کے موجودہ پورٹلوں سے جوڑنے کے لیے مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ۔ تاکہ پنشن یافتگان کو بلارکاوٹ خدمات فراہم کی جا سکیں۔ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ فیلڈ افسران اور پنشن یافتگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پالیسی اقدمات کرے گا۔
یہ پروگرام پنشن تقسیم کرنے کے مرکزی سرکار کے مراکز اور پنجاب نیشنل بینک کے پنشن سے متعلق کام کاج کرنے والے عملے کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا بیداری پروگرام تھا۔ کچھ پنشن یافتگان جو اپنی پنشن پی ایم ڈی سے حاصل کر رہے ہیں انہوں نے پروگرام کے دوسرے دن اس میں شرکت کی ۔ امید کی جاتی ہے کہ ان پروگراموں کے ذریعے پنشن یافتگان کی زندگی کی آسانی میں اضافے کا مقصد کافی حد تک حاصل کر لیا جائے گا۔
بینکرز کی بیداری سے متعلق یہ پروگرام امرتسر میں 30 اور 31 اگست، 2022 کو منعقد کیا گیا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 9733
(Release ID: 1855855)
Visitor Counter : 121