امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں ’’سی اے پی ایف ای-آواس‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کریں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، مرکزی مسلح پولیس دستے (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کے لیے رہائشی اطمینان کے تناسب (ایچ ایس آر) میں اضافہ کرنا حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، سی اے پی ایف کے ایچ ایس آر کو بڑھانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں

نئے مکانات کی تعمیر کے علاوہ، سی اے پی ایف کی ترمیم شدہ ہاؤس الاٹمنٹ پالیسی کے ذریعے ایک دستہ کے خالی مکانات دوسرے دستوں کے خواہش مند اہلکاروں کو الاٹ کیے جا سکتے ہیں، جس سے ایچ ایس آر میں اضافہ ہوگا

الاٹمنٹ کی نظر ثانی شدہ پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور ساتھ ہی الاٹمنٹ کے  عمل میں شفافیت لانے کے لیے، سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے ماتحت محکمہ جاتی رہائشی مکان کے مجموعہ اور فیملی کے علیحدہ مکان کے آن لائن الاٹمنٹ کی خاطر ’سی اے پی ایف ای-آواس‘ کے نام سے ایک مشترکہ ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے

یہ ویب پورٹل سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے تمام اہل اہلکاروں کو  رہائشی کوارٹر/ایس ایف اے کے آن لائن رجسٹریشن اور الاٹمنٹ کے قابل بنائے گا

Posted On: 31 AUG 2022 4:42PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں ’’سی اے پی ایف ای-آواس‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، مرکزی مسلح پولیس دستے (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کے لیے رہائشی اطمینان کے تناسب (ایچ ایس آر) میں اضافہ کرنا حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ ایچ ایس آر میں اضافہ کرنے کے لیے، نئے مکانات کی تعمیر کے علاوہ، سی اے پی ایف کی  موجودہ ہاؤس الاٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ایک دستہ کے خالی مکانات دوسرے دستے کے خواہشمند اہلکاروں کو الاٹ کیے جا سکتے ہیں۔ الاٹمنٹ کی نظرثانی شدہ پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے، سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے ماتحت محکمہ جاتی  رہائشی مکان اور فیملی کے علیحدہ مکان (ایس ایف اے) کے آن لائن الاٹمنٹ کے لیے ’ سی اے پی ایف ای-آواس‘ کے نام سے ایک مشترکہ ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ یہ ویب پورٹل سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے تمام اہل اہلکاروں کو رہائشی کوارٹر/ایس ایف اے کے  آن لائن رجسٹریشن اور الاٹمنٹ کے قابل بنائے گا۔

سی اے پی ایف ای – آواس پورٹل، جسے ’عام مجموعی رہائشی مکان (ای سمپدا)‘ کے آن لائن الاٹمنٹ نظام کے خطوط پر تیار کیا گیا ہے، سی اے پی ایف کے ماتحت ’رہائشی کوارٹرز/فیملی کے علیحدہ مکان (ایس ایف اے) کی درست فہرست کی دیکھ بھال میں سہولت فراہم کرے گا نیز دستہ کے اہل اہلکاروں کو آن لائن طریقہ کار کے ذریعے ان کے الاٹمنٹ کی بھی سہولت فراہم کرے گا۔ پورٹل میں الاٹمنٹ کے عمل کے مختلف مراحل میں درخواست گزار کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اطلاع دینے کا بھی انتظام ہے۔ یہ پورٹل مانگ کے فرق کے تجزیہ کی بنیاد پر نئے کوارٹرز کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

پورٹل میں یہ بھی انتظام ہے کہ اگر کسی خاص دستہ کا مکان چار ماہ کی مدت کے لیے کسی وجہ سے الاٹ نہیں ہوتا ہے، تو مرکزی مسلح پولیس دستے کا کوئی بھی اہلکار اس خالی مکان کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔ جو مکانات بین دستہ  الاٹمنٹ کے لیے دستیاب ہیں وہ سی اے پی ایف کے تمام اہلکاروں کو نظر آئیں گے۔ بین دستہ الاٹمنٹ کی اس فراہمی کے نتیجے میں دستیاب مکانات کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوگا اور اس طرح ایس ایس آر میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں سی اے پی ایف کے رہائشی اطمینان کے تناسب کو بڑھانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی یہ پہل بین دستہ رہائشی مکان کے الاٹمنٹ  کے ذریعے دستے کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک قدم ہے جو دستے کے اہلکاروں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

سی اے پی ایف، وزارت داخلہ کے تحت ہندوستانی وفاق کے چھ دستوں کے لیے یکساں نام ہے۔ ان دستوں میں آسام رائفلز (اے آر)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9729

 


(Release ID: 1855825) Visitor Counter : 141