الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سرٹ-ان نے انٹرنیشنل کاؤنٹر رینزم ویئر پہل کے حصے کے طور پر 13 ممالک کے لیے سائبر سیکورٹی مشق "سنرجی" کی میزبانی کی


مشق "سنرجی" کا مقصد  رینزم ویئر اور سائبر جبری وصولی کے حملوں کے خلاف نیٹ ورک لچک پیدا کرنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے

مذکورہ مشق سنگاپور کی سائبر سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے سرٹ ان کے ذریعہ انجام دی گئی
 

Posted On: 31 AUG 2022 4:31PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے تحت انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ ان) نے آج سنگاپور کی سائبر سیکورٹی ایجنسی (سی ایس اے) کے تعاون سے بین الاقوامی انسداد رینزم ویئر پہل- لچک ورکنگ گروپ کے حصے کے طور پر 13 ممالک کے لیے سائبر سیکورٹی مشق "سنرجی" کا کامیابی سے ڈیزائن اور انعقاد کیا جس کی قیادت بھارتی قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ (این ایس سی ایس) نے کی۔

مشق کا موضوع "رینزم ویئر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹ ورک لچک پیدا کرنا" تھا۔ مشق کا منظر نامہ حقیقی زندگی کے سائبر واقعات سے ماخوذ تھا، جس میں گھریلو سطح (محدود اثر) پر رینزم ویئر کے کسی واقعہ سے سائبر سیکورٹی کا عالمی بحران پیدا ہوجاتا ہے۔

مشق "سنرجی" کی میزبانی سرٹ ان نے اپنے مشق کی نقالی والے پلیٹ فارم پر کی تھی۔ ہر رکن ملک نے نیشنل کرائسس مینجمنٹ ٹیم کے طور پر حصہ لیا جس میں مختلف سرکاری اداروں بشمول نیشنل سی ای آر ٹیز/سی ایس آئی آر ٹیز، قانون نافذ کرنے والے ادارے (ایل ای اے)، مواصلات اور آئی ٹی/آئی سی ٹی وزارت اور سیکورٹی ایجنسیاں شامل ہیں۔

اس مشق کا مخصوص مقصد رینزم ویئر اور سائبر جبری وصولی کے حملوں کے خلاف نیٹ ورک کی لچک پیدا کرنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان حکمت عملیوں اور طور طریقوں کا جائزہ لینا، شیئر کرنا اور انہیں بہتر بنانا تھا۔

مشق "سنرجی" اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہی اور اس نے نیٹ ورک کی لچک پیدا کرنے اور رینزم ویئر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سی آر آئی کے رکن ممالک کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون کے لیے بصیرت فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220831-WA0043PVND.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220831-WA004241TZ.jpg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9731



(Release ID: 1855824) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu