بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے نیپال میں آئندہ  ویسٹ سیتی اور سیتی ریور-6 پروجیکٹوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی فروخت کے لیے پی ٹی سی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 30 AUG 2022 7:57PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SH6N.jpg

این ایچ پی سی لمیٹڈ نے آج این ایچ پی سی کارپوریٹ آفس، فرید آباد میں، نیپال میں آئندہ  ویسٹ سیتی اور سیتی ندی-6 پروجیکٹوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی فروخت کے لیے پی ٹی سی انڈیا لمیٹیڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ۔

مفاہمت  نامہ پر این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ اور  پی ٹی سی انڈیا لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی ڈاکٹر راجیو کے مشرا نے دستخط کئے۔ اس موقع  پر  این ایچ پی سی کی جانب سے جناب آر پی گوئل ڈائرکٹر (فنانس) جناب  وشواجیت باسو، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، جناب وی آر سریواستو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایس بی ڈی اینڈ سی) اور پی ٹی سی انڈیا کی طرف سے جناب ہریش سرن،  ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کمرشیل اینڈ آپریشنز)، جناب پنکج گوئل، سی ایف او اور جناب  بکرم سنگھ، ای وی پی-مارکیٹنگ بھی موجود تھے۔

مفاہت نامہ کے مطابق، پی ٹی سی مذکورہ پروجیکٹوں کے تجارتی آپریشن کی تاریخ سے این ایچ پی سی سےمعاہدہ شدہ صلاحیت کے مطابق بجلی خریدے گی اور  آگے اور پڑوسی ملکوں میں طویل مدت کی بنیاد پر اسٹیٹ یوٹیلیٹی کمپنیوں/ ڈسکام/ تھوک  صارفین کو  فروخت کرے گی ۔ پی ٹی سی اضافی دستیاب بجلی کی صلاحیت کو میڈیم/ قلیل مدتی بنیادوں پر پاور ایکسچینج پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کرے گی۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9694)



(Release ID: 1855611) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Punjabi