کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیات کی کھوج کا قومی ٹرسٹ(این ایم ای ٹی )

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 4:11PM by PIB Delhi

کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایم ڈی آرقانون، 1957 میں مارچ 2021 میں ترمیم کی گئی تھی اور اب ترمیم شدہ  قانون این ایم ای ٹی کو ایک غیر منافع بخش خود مختار ادارہ کے طور پر قرار دیا گیاہے۔ کام کاج  کرنے کی آزادی این ایم ای ٹی کو اپنے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے ضروری لچک فراہم کرے گی۔

کان کنی کی وزارت نے این ایم ای ٹی کے لیے 12 نئی آسامیاں تشکیل  کرنے کے لیے محکمہ اخراجات (ڈی او ای) سے منظوری حاصل کی ہے۔

کان کنی کی وزارت نے ملک میں معدنیات کی تلاش کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔

  1. ایم ایم ڈی آرایکٹ 1957 میں مارچ 2021 میں ترمیم کی گئی تھی تاکہ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) سے کھوج کرنے والی پرائیویٹ ریسرچ ایجنسیوں کےلئے فنڈ ​​کا بندوبست کیا جا سکے۔ اب تک نو ایجنسیوں کو ایم ایم ڈی آر قانون کی دفعہ 4(1) کی دوسری شق کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے ۔
  2. جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے نیشنل جیو کیمیکل میپنگ، نیشنل جیو فزیکل میپنگ، نیشنل ایرو-جیو فزیکل میپنگ اور خصوصی تھیمیٹک میپنگ پروگرام جیسے پین انڈیا میپنگ پروجیکٹس پر زور دیا ہے جن سے معدنیات کی منظم  ڈھنگ سےمعدنیات کی کھوج کے لیے نئے ممکنہ علاقوں کی وضاحت کرنے  میں بہت زیادہ تعاون کی امید ہے۔
  3.  او جی پی ایریا کو مزید بیس لائن اور ایکسپلوریشن ڈیٹا کو شامل کرنے کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اسے 18 معدنیات کے لیے 6.88 لاکھ مربع کلومیٹر کر دیا گیا ہے جو کہ 10 معدنیات کے لیے 5.71 لاکھ مربع کلومیٹر تھا۔
  4. ایم ای ایم سی ترمیمی ضابطہ 2021 کے بعد252 جیولوجیکل میمورنڈم جامع لائسنس کے طور پر نیلامی کے لیے 252 جیولوجیکل میمورنڈم متعلقہ ریاستی حکومتوں کے حوالے کیے گئے ہیں۔
  5. این ایم ای ٹی نے تحقیقاتی منصوبوں کے تیزی سے نفاذ کے لیے فنڈز کی منظوری اور جاری کرنے کے عمل کو ہموار کیا ہے۔ کچھ معدنیات کی تلاش کے لیے جامع لائسنس (سی ایل) ہولڈرز کے لیے تلاشی کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کی ایک اسکیم تیار کی گئی ہے۔ این ایم ای ٹی مرکزی حکومت کی تنظیموں اور ریاست کے ڈی جی ایم ایس/ ڈی ایم جی ایس کے تلاش کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

 

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.9672


(ریلیز آئی ڈی: 1855433) وزیٹر کاؤنٹر : 105
یہ ریلیز پڑھیں: English , Punjabi