سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر اکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں چمڑے کی صنعت کی مسلسل ترقی میں اسٹارٹ اپ کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں


وزیر موصوف نے  اتر پردیش میں سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی (سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، کانپور  کے سینئر سائنس دانوں اور عہدیداروں اور مین پوری کے کالج کے طلباء سے خطاب کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں سے آئندہ چمڑے کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں منافع بخش کریئر تلاش کرنے کی اپیل کی اور سنٹر کے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی سے ممکنہ اسٹارٹ اپس اور اختراعی صنعت کاروں کو سیڈ فنڈنگ کی پیشکش کی

وزیر موصوف نے چمڑے کے سامانوں کے لیے آگرہ اور کانپور ضلعوں کی نشاندہی ایک ضلع ایک پروڈکٹ، او ڈی او پی کے طور پر کرنے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی بھی تعریف کی

Posted On: 29 AUG 2022 5:55PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اتر پردیش کے مین پوری میں کہا کہ ہندوستان کی چمڑے کی صنعت، اسٹارٹ اپ اور صنعت کاری کے لیے عالمی معیار کے مواقع پیش کر رہی ہے۔

اتر پردیش میں سی ایس آئی آر- سی ایل آر آئی (سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، کانپور کے سینئر سائنس دانوں اور عہدیداروں اور مین پوری میں کالج کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ چمڑے کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں منافع بخش کریئر تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں چمڑے کی صنعت نے اعلیٰ برآمدی آمدنی میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ملک کے لیے دس سرفہرست غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعتوں میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZF08.jpg

وزیر موصوف نے سنٹر کے شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی، جس کی وہ سربراہی کر رہے ہیں، کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ سے ممکنہ اسٹارٹ اپس اور اختراعی صنعت کاروں کو سیڈ فنڈنگ ​​کی بھی پیشکش کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مین پوری اور ملحقہ اضلاع کے طلباء اور نوجوانوں کو یقین دلایا کہ سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی (سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، کانپور کو چمڑے کے اسٹارٹ اپس اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے چمڑے اور اس سے منسلک صنعتوں کا سروے، عملی مظاہرے، تجارتی مشاورت، پیشہ ورانہ اور مخصوص تربیتی پروگرام، کنسلٹنسی سروسز، باقاعدہ وقفوں پر طلباء کی انٹرن شپ جیسی مخصوص سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027B6S.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے چمڑے کے سامان کے لیے آگرہ اور کانپور اضلاع کی شناخت او ڈی او پی (ایک ضلع ایک پروڈکٹ) کے طور پر کی ہے اور ان علاقوں کی ترقی کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش برآمدات کی ترقی کا ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام بنانے اور اتر پردیش سے چمڑے کے سامان کی برآمدات کو بڑھانے میں برآمد کنندگان کی مدد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے مین پوری اور ملحقہ اضلاع کے صنعت کاروں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں  گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جوتے کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر، چمڑے کے ملبوسات کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ، چمڑے کے سامان کا پانچواں سب سے بڑا برآمد کنندہ اور گھوڑے کی زین کے ساز و سامان (سیڈلری) اور گھوڑوں کے دیگر ساز و سامان (ہارنس آئٹمز) کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کے سامان کے عالمی بازار کا حجم 2022 میں 424 بلین ڈالر مانا گیا ہے اور 2030 تک اس کے 744 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو چمڑے کے اس عالمی بازار کی امکانی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صرف جدید سوچ رکھنے والے نوجوان ہی آرام دہ، جدید، اور فینسی چمڑے کے ملبوسات، جوتے اور لوازمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکتے ہیں کیونکہ چمڑے کی مصنوعات کو اکثر اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو ایک اسٹائلش شکل و صورت فراہم کرتی ہیں۔

سی ایل آر آئی، کانپور کے  انچارج سائنسداں جناب ابھینندن کمار نے کانپور لیدر کلسٹر کی صورتحال اور سی ایل آر آئی کے علاقائی مرکز کانپور کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی، جس میں آلودگی کم کرنے اور چمڑے کی تعمیر میں قدروں میں اضافہ کے لیے سی ایل آر آئی کے پاس دستیاب ان مختلف ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی تھی، جس سے اس صنعت کو ماحولیاتی تعمیل حاصل کرنے اور یونٹ کی بہتر قیمت کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس پریزینٹیشن میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات کی صنعتوں کی تمام طبیعیاتی اور کیمیائی جانچ کی ضروریات کے لیے کے ایل سی کمپلیکس، بنتھر میں حال ہی میں حاصل کی گئی لیبارٹری سے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس سے اس صنعت کو قومی اور بین الاقوامی پیمانوں پر معیار کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U79U.jpg

سی ایل آر آئی علاقائی مرکز  –  کانپور  سی ایل آر آئی کے چار توسیعی مراکز میں سے ایک ہے۔ اس کا قیام 1963 میں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات کی صنعتوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ مرکز کیمیکل، فزیکل اور ایکو ٹیسٹنگ لیبارٹری سے پوری طرح لیس ہے۔ اس مرکز میں ایک پائلٹ ٹینری ہے جو چمڑا صنعت کو مختلف قسم کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9644


(Release ID: 1855361) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil