صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
29 AUG 2022 6:05PM by PIB Delhi
نیدر لینڈ کی ملکہ ہر میجسٹی میکسیما نے آج (29 اگست، 2022) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر جمہوریہ نے ملکہ میکسیما کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران ہندوستان کے سابق صدر کے ذریعے اپریل 2022 میں کیے گئے نیدر لینڈ کے ریاستی دورہ کو یاد کیا گیا۔
صدر جمہوریہ نے نوٹ کیا کہ اپریل 2021 میں ہند-نیدر لینڈ ورچوئل کانفرنس کے دوران شروع کی گئی ’پانی سے متعلق اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ اور دو طرفہ تعلقات کے کئی دیگر جہتوں میں حالیہ برسوں میں مزید مضبوطی دیکھنے میں آئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی مالیاتی شمولیت کے کئی پہلوؤں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، جو کہ حکومت ہند کا ایک بڑا ایجنڈہ رہا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند متعدد ذرائع سے ہر ایک ہندوستانی کو روایتی بینکنگ چینلوں سے جوڑنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ حکومت کے ذریعے فراہم کیے جانے والے فوائد آخری میل اور مطلوبہ مستفید تک بغیر کسی چوری کے پہنچ جائیں۔ ملکہ میکسیما نے گزشتہ کچھ سالوں میں اس سمت میں ہندوستان میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی۔
ملکہ میکسیما، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ (یو این ایس جی ایس اے) برائے شمولیتی مالیات برائے ترقی کی سرکاری حیثیت میں اور جی 20 جی پی ایف آئی کی اعزازی سرپرست کے طور پر، 29 اگست سے 31 اگست، 2022 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9643
(Release ID: 1855324)
Visitor Counter : 167