وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے یونیسکو کے اعلیٰ نمائندوں کی موجودگی میں 2021میں انسانیت آئی سی ایچ  کی نمائندہ فہرست  ‘کولکاتہ میں درگاپوجا ’کے کامیابی کے ساتھ شامل ہونے کا جشن منایا


آئی سی ایچ پردوروزہ صلاحیت سازی ورک شاپ کا آج افتتاح کیاگیا

Posted On: 27 AUG 2022 9:21PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے سنگیت ناٹک اکیڈمی کے ساتھ ، آئی سی ایچ کے لئے نامزد نوڈل ایجنسی نیشنل میوزیم اور نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے 2021میں  انسانیت کی آئی سی ایچ نمائندہ فہرست میں ‘کولکاتہ میں درگاپوجا ’ کے کامیابی سے شامل ہونے کے جشن کا انعقادکیا۔ فرانس کے پیرس میں 13سے 18دسمبر2021تک انعقاد پذیراپنے 16سیشن کے دوران ‘کولکاتہ میں درگاپوجا’کو انسانیت کی زندہ ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیاگیاتھا۔

اس موقع پر نیشنل میوزیم میں آئی سی ایچ پردوروزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کابھی افتتاح کیاگیا۔

اس موقع پر وزارت ثقافت  میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈے ، یونیسکوکے 2003آئی سی ایچ اجلاس کے سکریٹری جناب ٹم  کرٹس ، یونیسکومیں بھوٹان ، ہندوستان ، مالدیپ اورسری لنکا کے نمائندے اورڈائرکٹر جناب ایریک فالٹ ، آئی سی ایچ  ماہر محترمہ ریتو سیٹھی ، محترمہ شکھا جین ، پروفیسر مانوی سیٹھ ، نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ ، وزارت ثقافت میں یونیسکوکے ڈائریکٹرجناب اروند کمار، سنگیت ناٹک اکیڈمی کے جناب سمن کمار اور وزارت خارجہ کے افسران نے اپنی باوقار موجودگی درج کرائی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DTMN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TNWW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BDCM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044KXJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I2T4.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061958.jpg

اس موقع پر  یونیسکوکے زندہ ثقافتی وراثت تحفظاتی اجلاس کے سکریٹری جناب ٹم کرٹس نے یونیسکوکے 2003آئی سی ایچ اجلاس میں ہوئی مسلسل پیش رفت پر گفتگوکی ۔ انھوں نے کہاکہ یونیسکواب تجزیئے کے لئے انگریزی یا فرینچ ایڈیشن کے ساتھ پیشہ وروں کی زبان میں بھی آئی سی ایچ ڈوزیئر قبول کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ غیرروایتی تعلیم ایک ایسا موضوع  رہاہے جس پریونیسکوچارسال سے کام کررہاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ چونکہ زندہ وراثت کے تحفظ میں معلومات کو اگلی نسل تک پہنچاناشامل ہے اس لئے تعلیم اس عمل کا مرکز بن جاتی ہے ۔

بھوٹان ، ہندوستان ، مالدیپ اور سری لنکاکے ڈائریکٹراور یونیسکوکے نمائندے ایرک فالٹ نے کہاکہ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کی نامزدگی میں شامل تمام اسٹیک ہولڈر اور مختلف گروپوں  اورخاص طورسے اس ورکشاپ کو ایک ساتھ لانا بہت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ کاموں کو بہترطورسے  شروع کرنے  کے  طریقے کی یہ انوکھی مثال ہے ۔ انھوں نے تمام دیگرشراکت داروں کا شکریہ اداکیا جنھوں نے پچھلے کچھ برسوں میں زندہ ثقافتی وراثت کی اہمیت اور اس کی نمائش کو فروغ دینے کے لئے یونیسکوکے ساتھ کام کیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی ذکرکیا کہ یونیسکواودے پورمیں علاقائی سطح پر ایک آئی سی ایچ ورکشا پ کا انعقاد کررہاہے ۔ جس میں  خطے کے مختلف ممالک کے نمائندے شامل ہیں ۔

اس موقع پر وزارت ثقافت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈے نے کہاکہ ہندوستان تقریبا تمام یونیسکو ثقافتی اجلاسوں  اورپروگراموں کا ممبر ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ 40یونیسکو عالمی ورثہ مقامات کے ساتھ جدید ترین کولکاتہ کی درگاپوجا عالمی رجسٹر کی بین الاقوامی یادگارمیں منظورشدہ 9دستاویزی وراثتی اکائیاں  اور 6تخلیقی شہروں کے ساتھ ساتھ 14زندہ ثقافتی وراثتی اکائیوں کو نمائندہ فہرست میں  درج کراتے ہوئے ہندوستان مستقل طورپر ممالک کے مابین بین ثقافتی مکالمے کو مزید مضبوط کررہاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ دو روزہ صلاحیت سازی قومی ورکشا پ یونیسکوآئی سی ایچ اجلاس کے چارمقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ہمارے عہد کا عکاس ہے ۔ درگاپوجا کے جذبے کا جشن منانے کے لئے مشہور اڑیہ رقاصہ اور سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ یافتہ کولکاتہ سے محترمہ شرمیلابسواس اور ان کی ٹیم کے ذریعہ ایک مسحورکن رقص بیلے –دیوی رائزنگ پیش کیاگیا۔ اس نے ناظرین اور ایوانوں کو دیوی درگاکی شکل میں ان کی طاقت کی تشہیرکشی کے ساتھ خوبصورتی سے لیس کیلیوگرافی ، موسیقی ، ملبوسات اور موضوعات  کے توسط سے مسحورکر دیا۔

محترمہ شرمیلا بسواس کی پیش کش کے بعد ‘‘زندہ ہندوستان کے تکثیری  اظہار ’’نامی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔

آئی سی ایچ ماہرمحترمہ ریتوسیٹھی نے تحفظ اور رکھ رکھاؤ کی سمت میں ہندوستان کے تعاون ، رول اور اشتراک  کے بارے میں معلومات دیں ۔ زندہ ثقافتی وراثت ورکنگ گروپ  (سی آئی ڈی اوسی)کی صدرپروفیسر مانوی سیٹھ نے آئی سی ایچ کے کئی چیلنجیز اور اس کے مستقبل کے امکانات پراپنے خیالات ساجھا کئے ۔ ہندوستان آئی سی ایچ کو نہ صرف ثقافتی اظہار کے پس منظرمیں  تسلیم کرتاہے بلکہ علم ، معلومات اور ہنرمندی املاک کے طورپر بھی اس کو منظوری دیتاہے ۔ جو ایک نسل سے دوسری نسل  میں منتقل ہوتاہے ۔

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے ذریعہ تیارکی گئی دوروزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کا مقصد پورے ہندوستان میں ورکشاپ کی ایک خصوصی سیریز کا آغاز کرنا ہے تاکہ پیشہ روں اور کمیونٹی اسٹیک ہولڈرس کے درمیان تعاون کے طورطریقے کی شناخت کرتے ہوئے کمیونٹی پرمبنی فہرست تیارکرنے اور آئی سی ایچ اکائیوں کی تشہیر، تحفظ اور حفاظتی روایتوں کی سمت میں سرکار اور کمیونٹی کی ذمہ داری پر غوروخوض کرنے کے لئے کام کے طریقہ کار اور اصولوں کو سامنے لایاجاسکے ۔ 28اگست کو ہونے والی ورکشاپ  میں ڈاکٹربی وینوگوپال کنوینر، انڈیا ہیریٹیج اینڈ میوزیم شیلڈاسکول کوچی کے ذریعہ ایک پیشکش اور نظریاتی سیشن کے ساتھ ساتھ روایتی دست کاری پربھی ایک سیشن کا انعقاد شامل ہے ۔

اس انعقاد مقام میں مغربی بنگال سے روایتی  دستکاری ہنرمندی جیسے پٹّاچتراور کانتھا کے ساتھ ساتھ دستکاری کے ساتھ پرولیا چاہو ماسک اور دیگرخطوں میں جیسے نیاگرام لکڑی کے کھلونے کی نمائش کرنے کے لئے کچھ آئی سی ایچ سے متعلق  اسٹال بھی لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ جشن کے روایتی طریقے کی ایک جھلک اور پس منظردینے کے لئے ڈھاک اور دھنچی رقص کی نمائش اور پیشکش بھی کی گئی ۔

پروگرام کا اختتام ٹم کرٹس کے ذریعہ انسانیت کی آئی سی ایچ فہرست میں ‘کولکاتہ میں درگاپوجا ’کے کامیابی سے شامل ہونے کے ساتھ ساتھ آئی سی ایچ کے عالمی پس منظر اوراس کی اہمیت پر کچھ اہم مکالمات کے ساتھ ہوا۔ انھیں درگادیوی کی شکل ‘ڈوکرا’، مورتھی پیش کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔

حال ہی میں 7جولائی 2022کو ہندوستا ن کو 26-2022کی مدت کے لئے زندہ ثقافتی وراثت کے تحفظ کے لئے یونیسکوکے 2003اجلاس کی عبوری حکومتی کمیٹی کے ممبرکے طورپر چناگیا۔بین حکومت کمیٹی کے لئے انتخاب 2003کے نویں اجلاس کے دوران یہ یونیسکوصدردفتر  فہرست میں 5سے 7جولائی ،2022تک منعقد کئے گئے تھے ۔ ایشیا –بحرالکاہل گروپ کے اندر خالی ہونے والی چارنشستوں کے لئے آٹھ ممالک ہندوستان ، بنگلہ دیش ، پاکستان ، ویتنام ، کمبوڈیا ، ملیشیا ، تھائی لینڈ اورایران میں اپنی امیدواری پیش کی تھی ۔ ہندوستان نے موجود اور ووٹنگ کرنے والے 155ممالک میں 110ووٹوں کی اکثریت سے انتخاب جیت لیاتھا۔ ہندوستان کی اس اکائی کے لئے منتخب کئے جانے کے ساتھ اس کا مقصد اجلاس کے دائرے اوراثر کو مضبوط کرنا اوردنیا بھرمیں زندہ وراثت کو موثرطریقے سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف اداکاروں کی صلاحیت کوجمع کرنا ہے ۔ اپنی موجودہ مدت کے لئے ہندوستان نے انسانیت کی زندہ ثقافتی وراثت کے تحفظ اور رکھ رکھاؤ کے لئے ایک واضح نظریہ تیارکیاہے ۔ ہندوستان جن اولیت والے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا ان میں کمیونٹی شراکت داری کو بڑھاوادینا ، زندہ ورثے کے توسط سے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا ، زندہ ثقافتی وراثت پر اکیڈمک تحقیق کو بڑھاوادینا اور اقوام متحدہ کے پائیدارترقیاتی اہداف کے ساتھ کنونشن کے کام کو اس کے ساتھ جوڑنا شامل ہے ۔

13سے 18دسمبر ،2021تک پیرس ، فرانس میں منعقد اپنے 16ویں سیشن کے دوران ‘کولکاتہ میں درگاپوجا ’کو انسانیت کی زندہ ثقافتی وراثت کی نمائندہ فہرست میں درج کیاگیاتھا۔ کمیٹی نے  درگاپوجا تقریبا ت کی شمولیاتی فطرت اوراس کی پیش کش میں گروپوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی اکائیوں کی شکل میں خواتین کی طاقت کے طورپر خواتین کی شراکت داری سے متعلق پہلو کی ستائش کی ۔ یہ نہ صرف خاتون دیوی کا جشن ہے بلکہ رقص ، موسیقی ، دستکاری روایتوں اور ثقافتی پہلوں کا ایک اعلیٰ اورمعیاری اظہارہے ۔ یہ تیوہار ذات ، فرقے اور معاشی درجات کی حدوں سے اوپرہے اورلوگوں کو اپنے جشن میں ایک ساتھ جوڑتاہے ۔ انسانیت کی آئی سی ایچ کی باوقار یونیسکونمائندہ فہرست میں ہندوستان کے پاس اب 14زندہ ثقافتی وراثتی اکائیاں ہیں ۔

**********

 

(ش ح ۔ج ق۔ ع آ)

U -9631



(Release ID: 1855217) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Telugu