وزارت اطلاعات ونشریات
ڈاکٹر ایل مُروگَن نے جموں کے مقام پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے میڈیا یونٹوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی
وزیر موصوف نے میڈیا یونٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’من کی بات‘‘ پروگرام کو فروغ دیں
Posted On:
28 AUG 2022 7:37PM by PIB Delhi
28اگست 2022: اطلاعات و نشریات ، ماہی پروری ، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن نے آج جموں کے مقام پر اطلاعات و نشریات نے میڈیا یونٹوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
ریڈیو کو ، دیہی آبادی تک رسائی حاصل کرنے والے ایک بہترین وسیلہ قرار دیتے ہوئے جناب مُروگن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی ذرائع ابلاغ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔
میٹنگ کے دوران ، وزیر موصوف نے جموں کے مقام پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سبھی میڈیا یونٹوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ کھادی کے استعمال کو فروغ دیں اور واحد استعمال والی پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔
خطے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، جناب راجندر چودھری نے ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں اور جموں وکشمیر کے پریس انفارمیشن بیورو اور جموں کشمیر ، لداخ کے مواصلات سے متعلق مرکزی ادارے کے ذریعہ چلائی جارہی مختلف النوع مہموں کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزینٹیشن دیا۔
میٹنگ کے دوران ، وزیر اعظم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کو سنا اور میڈیا کے سبھی یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا ہینڈلس اور دیگر دستیاب اہم ذرائع کے توسط سے اس پروگرام کو مزید فروغ دیں۔مختلف النوع میڈیا یونٹوں کے عہدیداران اور افسران کے ساتھ ساتھ ، اس میٹنگ میں جموں کے اے آئی آر /دور درشن کے کلسٹر سربراہ جناب راجیش کمار ، دور درشن جموں کے ڈائریکٹر جناب روی کمار، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن جموں و کشمیر اور لداخ کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب غلام عباس، پبلیکیشن ڈویژن کی جوائنٹ ڈائریکٹر محترمہ نیہا جلالی،اے آئی آر /دوردرشن نیوز جموں کے آر این یو کے سربراہ جناب رمیش کمار رینا نے بھی شرکت کی۔
وزیر موصوف آج جموں میں باہو کے مقام پر باغ باہو مچھلی گھر بھی دیکھنے گئے۔وزیر موصوف ، جو جموں کے تین روزہ دورے پر ہیں،نے شری ماتا ویشنو دیوی اور باوے والی ماتا کے درشن کرنے بھی گئے اور وہاں پوجا ارچنا کی۔ جناب مُروگن کل ریاسی کے مقام پر ماہی پروری سے متعلق ایک فارم دیکھنے گئے تھے اور وہاں انہوں نے ماہی پروری کرنے والے کسانوں کو ماہی بیچ بھی تقسیم کئے۔ وزیر موصوف نے ریاسی کے مقام پر جیوتی پورم گئوشالہ میں گلٹیوں کی بیماری سے روک تھام کی غرض سے ایک ٹیکہ کاری مہم کابھی آغاز کیا۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.9629
(Release ID: 1855197)
Visitor Counter : 104