ارضیاتی سائنس کی وزارت

سینئر عوامی ہستیوں ، معروف فلمی شخصیات، طلباء اورمختلف شعبہ ہائے زندگی   کے لوگوں  کے شامل ہونے  سے جاری پین انڈیا ، ساحلی صفائی مہم کوزبردست پذیرائی حاصل ہوئی  : مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جاری ساحلی صفائی مہم کو مزید تقویت دینے کے لئے ایک ڈیڈیکیٹڈ ویب سائٹ www.swachhsagar.org کی نقاب کشائی کی

ڈاکٹر سنگھ نے مہم  لوگو- واسوکی بھی لانچ کیا ، جو مہم میں گہری  دلچسپی لینے والے ملک کے نوجوانوں  کے لئے وقف ہے

ساحلی صفائی مہم کا ڈیزائن  مکمل حکومت کے نقطہ نظر کے ماڈل پر  تیار کیا گیا ہے اورکئی وزارتیں اور محکمے اس میں سرگرم طور پر حصہ لے رہے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 28 AUG 2022 3:21PM by PIB Delhi

 

سینئر عوامی ہستیوں ، معروف فلمی شخصیات، طلباء اورمختلف شعبہ ہائے زندگی   کے لوگوں  کے شامل ہونے  سے جاری پین انڈیا ، ساحلی صفائی مہم میں حصہ لیا ہے جس کے  نتیجے میں 17 ستمبر کو ختم ہونے والی 75  دنوں کی اس مہم کوزبردست پذیرائی حاصل ہوئی   ہے۔

 

یہ اطلاع سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے دی۔ اتنے بڑے پیمانے پر حاصل ہونے والی پذیرائی سے حوصلہ  پاکر  ڈاکٹر سنگھ نے آج  صفائی مشن کو اور تقویت پہنچانے کے لئے  ایک ڈیڈیکیٹڈ ویب سائٹ www.swachhsagar.org لانچ کی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P06S.jpg

 

ڈاکٹر سنگھ ملک کے نوجوانوں کو ڈیڈیکیٹڈ مہم  لوگو-واسوبھی لانچ کیا ، کیونکہ وہ اسکولی طلباء کے ساتھ ہیں اور ساحلی اورسمندری ساحل کی صفائی کی سرگرمیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے طویل مہم کی پیش رفت کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم  کرتے  ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ مہم ’’ مکمل حکومت ‘‘ کے نظریہ  کے ماڈل پر تیار کی گئی ہے، جس کا اعادہ وزیر اعظم   جناب نریندر مودی اکثر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پر عمل درآمد کرنے والی ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے علاوہ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت ، جل شکتی، صحت اور خاندانی بہبود، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری ، خارجہ  خارجہ اور اطلاعات و نشریات کی وزارتیں اس مہم میں سرگرم طریقے سے  حصہ لے رہی ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد وزراء اور ارکان پارلیان نے دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اورسب سے طویل عرصے تک چلنے والی  ساحلی صفائی مہم کو مکمل حمایت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C3PZ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کل ہی مرکزی ماحولیات، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی تبدیلی کے مرکزی وزیر  بھوپیندر یادو نے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تمل سائی سندرراجن اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی کے ساتھ  سمندری ساحل کی صفائی اور بیداری مہم کی قیادت کی تھی۔ پرومینیڈ ساحل پر مہم کے دوران اسکولی بچوں اور  سمندری ساحل کا استعمال کرنے والوں کے ذریعہ انگریزی اور تمل میں "آئی  ایم سیونگ مائی بیچ "کا عہد کیا۔ اس کے بعد اس موقع پر منعقدہ پینٹنگ مقابلے کے لیے انعام تقسیم کیے گئے۔ سرکردہ شخصیات نے اسکولی 100 طلباء، سائیکلسٹ  کے ذریعہ واکتھون اور "کنیکٹنگ ود دی اوشن" پر ایک بیڑے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی اطلاع دی  کہ 5 جولائی 2022 کو شروع کی گئی 75 روزہ ساحلی صفائی مہم کے پہلے 20 دنوں کے دوران، 200 ٹن سے زیادہ کچرا، خاص طور سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک، سمندری ساحلوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے یہ  بتایا کہ اب تک 24 ریاستوں کے 52000 سے زیادہ رضاکاروں نے ’’ سوچھ ساگر، سرکشت ساگر ‘‘  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 5 جولائی 2022 کو شروع کی گئی 75 روزہ مہم کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ جس کا اختتام 17 ستمبر 2022 کو’’ بین الاقوامی ساحلی صفائی کے دن‘‘ پر ہوگا۔

ڈاکٹر سنگھ نے  ارضیاتی سائنس کی وزارت کے افسران کو  غیر سرکاری تنظیموں، شہریوں کے گروپوں ، بچوں اور نوجوانوں کے  فورموں، کمپنیوں، غیر منافع بخش تنظیموں، قونصلر اسٹاف کے ساتھ ساتھ ساحلی ریاستوں کے بلدیاتی اداروں کو اسے عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صفائی مہم میں قائدانہ رول ادا کیا ہے  اور پورے ملک کو بھارت کے 7500 کلومیٹر طویل  ساحلی علاقے  کو بنی نوع انسان کے لیے صاف، محفوظ اور صحت مند رکھنے  کی تحریک دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 17 ستمبر 2022 کو "بین الاقوامی ساحلی صفائی دن"  پر سمندری ساحلوں سے 1,500 ٹن کچرا، خاص طور سے  ایک بار استعمال ہونے والی  پلاسٹک کو ہٹانے کے نشانہ کو حاصل کرنے کے لیے  شہری سماج کے افراد کے سرگرم تعاون کی مانگ کی، جو اتفاق سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ بھی ہے ،جو  ملک میں "سیوا دِوس " کے طور پر منائی جاتی  ہے۔ انہوں نے  ساحل سمندر  کے ہر کلومیٹر کے لئے 75 رضاکاروں کے ساتھ17 ستمبر کو ملک بھر کے 75 سمندری ساحلوں پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال کا اہتمام ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے جشن کے عین مطابق ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9616)



(Release ID: 1855150) Visitor Counter : 102