وزارت دفاع

ہماچل پردیش کے بکلوہ میں ہندوستان اور امریکہ کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشق کا اختتام

Posted On: 28 AUG 2022 2:43PM by PIB Delhi

ہندوستان اور امریکہ کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشق ’وجر پرہار-2022‘ کا 13واں ایڈیشن 28 اگست، 2022 کو بکلوہ (ہماچل پردیش) میں اختتام ہوا۔ اس سالانہ مشق کا انعقاد باری باری سے ہندوستان اور امریکہ میں کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے اس کے 12ویں ایڈیشن کو اکتوبر، 2021 میں امریکہ کے واشنگٹن واقع جوائنٹ بیس لوئیس میک کارڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس 21 روزہ مشترکہ مشق نے دونوں ممالک کے خصوصی دستوں کو  اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایک مشترکہ ماحول میں ہوائی آپریشن، اسپیشل آپریشن اور دہشت گردی مخالف مہمات میں ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس مشق کو دو مراحل میں منعقد کیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں جنگی موافقت اور عسکری سطح  کے خصوصی مشن سے متعلق تربیتی مشق  شامل تھی۔ وہیں، دوسرے مرحلہ کے تحت پہلے مرحلہ میں دونوں دستوں کے ذریعے  حاصل کردہ ٹریننگ کی 48 گھنٹے کی تصدیق کو شامل کیا گیا تھا۔

دونوں فوجی ٹکڑیوں نے پہاڑی علاقوں میں بناوٹی روایتی اور غیر روایتی حالات میں مصنوعی آپریشن کے ایک سلسلہ کی مشترکہ ٹریننگ، منصوبہ بندی اور نمٹارہ کے بعد اپنے حاصل کردہ پیمانے اور بہترین مشقوں کو شیئر کرنے کو لے کر مشق کے نتائج پر بہت زیادہ اطمینان کا اظہار کیا۔

امریکی خصوصی دستوں کے ساتھ ’وجر پرہار‘ مشق موجودہ عالمی حالت کے پس منظر میں دونوں ممالک کے سامنے آنے والے دفاعی چیلنجز کو لے کر اہم ہے۔ اس مشترکہ فوجی مشق نے ہندوستان اور امریکہ کے خصوصی دستوں کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ آپسی دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_4775RGN3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220825-WA0029MOHO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_5013UKE3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_49684AQR.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9612

 



(Release ID: 1855050) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil