وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سومیدھا نے کلانگ پورٹ کا دورہ کیا

Posted On: 27 AUG 2022 7:48PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کی طویل فاصلے کے لئے آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر، جنوب مشرقی ایشیا میں تعینات آئی این ایس سومیدھا نے 27 اگست ، 2022 ء کو ملیشیا کے کلانگ پورٹ کا دورہ کیا۔  بحریہ کا یہ جہاز آسٹریلیا کے پرتھ سے واپس آ رہا ہے ، جہاں اس نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات میں حصہ لیا تھا ۔

آئی این ایس سومیدھا کے کلانگ پورٹ کے دورے کا مقصد بھارتی بحریہ اور رائل ملیشین نیوی ( آر ایم این ) کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، بحری تعاون اور باہمی اشتراک کو بڑھانا ہے۔ دونوں بحری افواج مختلف محاذوں پر اشتراک کر رہی ہیں اور بحری سکیورٹی اور عالمی بحری حدود  کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وشاکھاپٹنم میں میلان 2022 میں کے ڈی لیکیو  کی شرکت کے بعد دونوں بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد مئی ، 2022 ء میں کوٹا کنابالو میں آئی این – آر ایم این  کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقیں  سمدر لکشمن کا انعقاد کیا گیا۔

کلانگ پورٹ پر پورٹ کال کے دوران آئی این ایس سومیدھا کا عملہ ، رائل ملیشین نیوی کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت، مخصوص معاملات میں ماہرین کے تبادلے ( ایس ایم ای ای ) ، ایک دوسرے کے جہاز کا دورہ اور کھیل کود مقابلوں میں حصہ لے گا۔ جہاز اسکول کے بچوں کے دورے کے لئے بھی کھولا جائے گا۔ آئی این ایس سومیدھا کا  آر ایم این  کے جہازوں کے ساتھ میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز ( ایم پی ایکس )  میں شرکت کرنے کا بھی پروگرام ہے۔

آئی این ایس سومیدھا ملک میں تیار کردہ  بحریہ کا گشتی جہاز ہے ، جو خود مختار طریقے سے اور بیڑے کے آپریشن کی مدد سے مختلف رول ادا کرنے کے لئے تعینات کیا جاتا ہے ۔ یہ جہاز وشاکھاپٹنم میں قائم بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہیں اور مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی کمان میں کام کرتا ہے ۔

INS_Sumedha_visits_Port_Klang__2_N803.jpg

INS_Sumedha_visits_Port_Klang__1_6H3P.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 9595


(Release ID: 1854894) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Marathi