ٹیکسٹائلز کی وزارت

جناب یوپی سنگھ نے انڈیا جی آئی فیئر کا افتتاح کیا؛ نئے بی 2 بی میلوں پر ای پی سی ایچ کو مبارکباد دی اور نمائش کنندگان مکس اور متاثر کن مظاہرے پر صنعت سے وابستہ شعبوں کی تعریف کی


کھلونا – انڈین ٹوائز اینڈ گیم فیئر، ما ں شیشو اور ایس ٹی ای ایم کونفیکس کا انڈیا ایکسپو سینٹر میں ساتھ ساتھ انعقاد کیا جارہا ہے

ماں شیشو میں مجموعی پرورش پر زور دیا جاتا ہے اور ایس ٹی ای ایم کونفیکس میں تعلیم کے ذریعے بچوں کی اہم ہنرمندی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے

بھارت اور بیرون ملک کے 500 سے زیادہ نمائش کنندگان ، پہلے سے رجسٹرڈ خریدار حصہ لے رہے ہیں

تھیم پرزنٹیشنز، اسٹیٹ پویلین اور پینل مباحثوں کے ذریعہ تین روزہ شو کے بارے میں بتایا گیا

Posted On: 26 AUG 2022 9:21PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت ، بھارت سرکار میں سکریٹری جناب اوپیندر پرساد سنگھ نے آج 26 سے 28 اگست 2022 تک گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والے جی آئی فیئر، کھلونا-انڈیا ٹوائز اینڈ گیمز فیئر، ماں  شیشو اور ایس ٹی ای ایم کونفیکس کے پہلے ایڈیشن کا  آج افتتاح کیا۔اس موقع پر ٹیکسٹائل کی وزارت  میں بزنس ایڈوائزر،محترمہ  شبھرا،  ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن، وارانسی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ڈاکٹر  رجنی کانت (پدم شری سے سرفراز) ، ای پی سی ایچ کے چیئرمین  جناب راج کے ملہوترا، ای  پی سی ایچ  میں ڈائرکٹر جنرل اور ای ای ایم ایل کے چیئرمین  جناب  راکیش کمار، دی ٹوائے ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر جناب اجے اگروال اور ای پی سی ایچ میں  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب آر کے ورما موجود رہے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک  سے آیا ایک وفدپروگرام اور میلوں کے مہمان خصوصی  میں شامل تھا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب  سنگھ نے سبھی میلوں میں نمائش کنندگان کے مکس اور موثر کن مظاہرے  کی تعریف کی۔ "انہوں نے کہا، ’’زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ بھارت میں 390 سے زیادہ  جی آئی  پروڈکٹس ہیں، جن میں سے 200 سے زیادہ ہینڈلوم اور دستکاری ہیں ۔ انہوں نے  بڑی تعداد میں ایسے  مینوفیکچررز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرانے کے لیے ای پی سی ایچ کی تعریف کی جو اپنی سخت محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور انٹرپرائز  کے ساتھ بھارت اور بیرون ملک بازاروں  میں تعاون کرنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا، "عزت مآب وزیر اعظم  بھارت کے دستکاری، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے بہترین سفیر ہیں۔" انہوں نے کہا، وزیر اعظم نے کھلونوں کے شعبے  میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے  پر بھی اپنے وژن  کو مشترک کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029EF9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TIDH.jpg

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ شبھرا نے کہا، ’’جب آپ بھارتی مصنوعات کو خریدتے ہیں، تو آپ  بھارت کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔ ہمارا مقصد مخصوص شعبوں کی مصنوعات کو باہر لانے اور انہیں پوری دنیا میں لے جانا ہونا چاہیے۔‘‘

ساتھ-ساتھ ہورہے میلوں میں سبھی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ای پی سی ایچ کے چیئرمین جناب راج کمار ملہوترا نے کہا ’’ای پی سی ایچ نے مختلف میلے اور نمائشیں اور پہل کی ہیں ، جو صنعت کو دنیا کے سامنے اپنی غیر معمولی کہانی بتانے کے مقصد سے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم دستیاب کراتے ہیں۔"ای پی سی ایچ کے ڈائریکٹر جنرل جناب راکیش کمارنے  کہا، "جی آئی فیئر کا  کریڈٹ ہمارے وزیر اعظم کے منفرد روایتی مصنوعات کو فروغ دینے کے  وژن کو جاتا ہے۔ کھلونا-انڈیا  ٹوائز اینڈ گیمس فیئر بھی ان کی خواہش کا اظہار ہے کہ اس شعبے میں موجود امکانات کا پتہ لگایا جانا چاہئے ۔ دیگر دونوں میلے ماں شیشو اور ایس ٹی ای ایم کونفیکس ہیں، جس کا منصوبہ ہمنے گزشتہ ایک سال میں بنایا ہے اور آخرکار اس پر عمل درآمد ہوگیا۔‘‘

ای پی سی ایچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرجناب آر کے ورما نے بتایا کہ انڈیا جی آئی فیئر  بھارت کا اپنی نوعیت کا پہلا تجارتی ایونٹ ہے، جس میں سازو سامان، خوراک اور اجزاء، فطرت اور صحت مندی، دستکاری اور ہینڈ لومز، گھر  اورکلکٹیبلز  اور فیشن اور  ایسیسریز میں تقسیم 12 اہم زمروں سے متعلق 300 سے زیادہ نمائش کنندگان  کے توسط سے انڈین جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے ۔ 200 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ کھلونا-انڈیا  ٹوائز  اینڈ گیم فیئر عزت مآب وزیراعظم کے کھلونوں اور کھیلوں میں  ’ووکل فار لوکل‘ اور عالمی سپلائی سنٹر بننے کے مقصد سے  'آتم نر بھر بھارت'  بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت کو اس سیگمنٹ  کے لئے مینوفیکچرنگ میں اپنی پوری صلاحیت کا احساس کرانے کے وژن سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا، ماں شیشو میں مجموعی طور پر پروش پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اورایس ٹی ای ایم  کونفیکس میں بچوں کی تعلیم کے توسط سے بچوں کے  اہم ہنرمندی کے فروغ پر توجہ  مرکوز کی جاتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NAQK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RHKX.jpg

 

پیرنٹنگ کے ماہر ارجن سیٹھ نے پروڈجی سپر کڈز میں چھوٹے بچوں کو بغیر تکنیک  یا آلات کے، کھیل کے ذریعہ سے سکھانے کے مقصد سے ایک پرکشش ماسٹر کلاس پیش کی، جس سے وہ نئے دور کی صلاحیتوں اور ہنرمندی کی ایک  تفصیلی سیریز تیار کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈیا اسٹیم فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری میں 19 سال سے کم  کے مختلف عمر کےکے بچوں کے لئے ایک دلچسپ مقابلہ ’ کون بنے گا روبو جینیئس‘کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد ایک روبوٹ کا ڈیزائن اور اسے تیار کرنا تھا، جو مختلف کاموں میں  اسکول کے بچوں کی مدد کر سکتا ہے۔ انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے زیر اہتمام ایک سیشن میں پری کنسیپشن کیئر ماڈیول کوشامل کیا گیا تھا۔

میلے کے دوران دو پینل مباحثوں کا انعقاد ہونا ہے جن کے عنوانات ہیں’ ری انوینٹنگ دی فیوچر آف ٹوائز‘ اور’ جیو گرافیکلزانڈیکشن(جی آئی) – ایکوسسٹم اینڈ انیشیٹیوس فار برانڈ پروموشن  تھرو مارکٹ لنکجز'۔  پینل کے ارکان میں صنعت کے معروف پیشہ ور اور صلاح کار شامل ہیں۔ پروگرام میں بہترین  نمائش کے لئے منتظمین  کے استقبال کے ساتھ ہی انہیں ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9578)



(Release ID: 1854844) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi