عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر 29 اگست، 2022 کو مرکزی سول سروسز ثقافتی اور کھیل بورڈ مرد و خواتین کے لیے ہاکی، ایتھلیٹکس (100 میٹر)، والی بال اور باسکٹ بال کا اہتمام کرے گا

Posted On: 26 AUG 2022 5:44PM by PIB Delhi

 

کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر 29 اگست، 2022 کو عملہ اور تربیت کے محکمہ کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی، مرکزی سول سروسز ثقافتی اور کھیل بورڈ وِنے مارگ اسپورٹس کامپلیکس، نئی دہلی میں درج ذیل پروگرام منعقد کرنے جا رہا ہے:

  1. ہاکی (مرد و خواتین)
  2. ایتھلیٹکس 100 میٹر (مرد و خواتین)
  3. والی بال (مرد و خواتین)
  4. باسکٹ بال (مرد و خواتین)

دہلی/نئی دہلی میں تعینات حکومت ہند کے تمام سویلین ملازمین کو پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ خواہش مند شرکاء متعینہ پروفارما کو پوری طرح بھرنے کے ساتھ 29.8.2022 کو صبح 9 بجے ونے مارگ اسپورٹس کامپلیکس، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں رپورٹ کریں گے۔

شرکاء کو ٹیموں میں بانٹا جائے گا۔  پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے فاتحین کو میجر دھیان چند ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

کھیلوں کا قومی دن ہر سال 29 اگست کو ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے 1928، 1932 اور 1936 میں ہندوستان کو تین اولمپک گولڈ میڈل دلائے۔

ملازمین کے درج ذیل زمرے اس مقابلہ میں شرکت کرنے کے لیے اہل نہیں ہیں:-

  1. دفاعی خدمات/ نیم فوجی دستوں/ مرکز پولیس فورس/ پولیس/ آر پی ایف/ سی آئی ایس ایف/ بی ایس ایس-/آئی ٹی بی پی/ این ایس جی وغیرہ کے وردی والے ملازمین۔
  2. خود مختار اداروں/ انڈر ٹیکنگس/ پبلک سیکٹر کے بینکوں/ کارپوریشنوں کے ملازمین بھلے ہی انتظامی طور پر مرکزی وزارتوں کے ماتحت ہوں۔
  3. کیزوئل/ یومیہ اجرت حاصل کرنے والے ملازمین۔
  4. عارضی ڈیوٹی پر دفاتر سے جڑے ملازمین۔

کسی بھی قسم کی پوچھ تاچھ اور مدد کے لیے براہ کرم درج ذیل افراد سے رابطہ کریں:-

 

  1. جناب این کے بھٹ

والی بال

9868094175

  1. جناب ٹی کے رووات

ایتھلیٹکس

9899232337

  1. جناب سچن

باسکٹ بال

9958399499

  1. جناب راج کمور ورمو

ہاکی

8447074742

 

 

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9571

 


(Release ID: 1854745) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Hindi , Punjabi